عکسِ خیال

زین شکیل کا کیا ھی دِلسوز کلام ھے اور منیب قریشی ن…


زین شکیل کا کیا ھی دِلسوز کلام ھے اور منیب قریشی نے دِل سے اور بہت ھی خُوب گایا۔ اللہ اللہ

آپ کی بصارتوں کی نذر ھے۔

اب کون کہے تم سے ؟
بس ایک محبت ھے
بے نام اُداسی ھے

اب کون کہے تم سے؟
بے چین طبیعت ھے
گھمبیر اُداسی ھے

اب کون کہے تم سے ؟
تیرے ھی تصور سے
دلگیر اُداسی ھے

اب کون کہے تم سے ؟
میں غم کا مصّور ھُوں
تصویر اُداسی ھے

اب کون کہے تم سے ؟
اک قید ھے زخموں کی
زنجیر اُداسی ھے

اب کون کہے تم سے ؟
پائی ھے سزا جس کی
تقصیر اُداسی ھے

اب کون کہے تم سے ؟
ھاتھوں کی لکیروں میں
تقدیر اُداسی ھے

اب کون کہے تم سے ؟
تم خوابِ محبت ھو
تعبیر اُداسی ھے

اب کون کہے تم سے ؟
مالک میں اکیلا ھُوں
جاگیر اُداسی ھے

اب کون کہے تم سے ؟
ابرو ھیں کماں جیسے
اور تیر اُداسی ھے

اب کون کہے تم سے ؟
ان عشق صحیفوں کی
تفسیر اُداسی ھے

اب کون کہے تم سے ؟
جلوہ ھے محبت کا
تنویر اُداسی ھے

اب کون کہے تم سے ؟
دنیا میں تمہارے بن
ھر چیز اُداسی ھے

”زین شکیل“

کتاب: اب کون کہے تم سے ؟؟

بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/