عکسِ خیال

تم نے موسم ، کئی دیکھے ھوں گے یہ بڑے دن ، کبھی چھو…

تم نے موسم ، کئی دیکھے ھوں گے
یہ بڑے دن ، کبھی چھوٹے ھوں گے

یاد کرتے ھیں ، جنہیں لوگ بہت
وہ بھی شاید ، تیرے جیسے ھوں گے

پتھروں میں بھی ، کبھی جاں ھو گی
یہ بھی ھنستے ، کبھی روتے ھوں گے

مفت احسان نہ لینا ، یارو
دل ابھی اور بھی ، سَستے ھوں گے

تیرا دامن تو ابھی ، اُجلا ھے
پھر میرے ھاتھ ھی ، میلے ھوں گے

رام ، اِس دُھوپ بھری دنیا میں
ایک دن پیڑ ، نہ پتے ھوں گے

”رام ریاض“


بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/