منتخب غزلیں

مُنِیرؔ نیازی ۔ اُس شہر کے یہیں کہیں ہونے کا رنگ ہ…

مُنِیرؔ نیازی
۔
اُس شہر کے یہیں کہیں ہونے کا رنگ ہے
اِس خاک میں کہیں کہیں سونے کا رنگ ہے

پائیں چمن ہے خُود رَو درختوں کا جُھنڈ سا
محرابِ در پہ، اُس کے نہ ہونے کا رنگ ہے

طُوفانِ ابر و بادِ بَلا ساحِلوں پہ ہے
دریا کی خامشی میں، ڈبونے کا رنگ ہے

اِس عہد سے وفا کا صِلہ مرگِ رائیگاں
اِس کی فضا میں ہر گھڑی، کھونے کا رنگ ہے

سُرخی ہے جو گلاب سی آنکھوں میں،اے مُنیرؔ !
خارِ بہار دِل میں چُبھونے کا رنگ ہے

مُنِیرؔ نیازی


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/