منتخب غزلیں

ڈرے ہوؤں کو مگر اعتبار کس کا تھا تمام عمر ہمیں انت…

ڈرے ہوؤں کو مگر اعتبار کس کا تھا
تمام عمر ہمیں انتظار کس کا تھا

اُڑا غبار ہوا سے تو راہ خالی تھی
وہ کون شخص تھا، اس میں غبار کس کا تھا

لیے پھرا جو مجھے در بدر زمانے میں
خیال تجھ کو دلِ بے قرارکس کا تھا

روش سے ہٹ کے بنے اک مکانِ نو کے قریب
وہ خوں تھا کس کا، وہ پھولوں کا ہار کس کا تھا

یہ جبرِ مرگِ مسلسل ہی زندگی ہے منیر
جہاں میں اس پہ کبھی اختیار کس کا تھا

منیر نیازی

از:-ایک اور دریا کا سامنا
(کلیاتِ منیر) ص ۴۰۳
انتخاب
سفیدپوش


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/