منتخب غزلیں

تم اپنی زباں خالی کر کے اے نکتہ ورو پچھتاؤ گے میں …

تم اپنی زباں خالی کر کے اے نکتہ ورو پچھتاؤ گے
میں خوب سمجھتا ہوں اس کو جو بات مجھے سمجھاؤ گے
اک میں ہی نہیں ہوں تم جس کو جھوٹا کہہ کر بچ جاؤ گے
دنیا تمہیں قاتل کہتی ہے کس کس کو جھٹلاؤ گے
یا راحت دل بن کر آؤ یا آفت دل بن کر آؤ!
پہچان ہی لوں گا میں تم کو جس بھیس میں بھی تم آؤ گے
ہر بات بساط عالم میں مانند صدائے گنبد ہے
اوروں کو برا کہنے والو تم خود بھی برے کہلاؤ گے
پھر چین نہ پاؤ گے اخترؔ اس درد کی ماری دنیا میں
اس در سے اگر اٹھ جاؤ گے در، در کی ٹھوکر کھاؤ گے

اخترؔ مسلمی


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/