منتخب غزلیں

تیمور ذوالفقار کا یوم پیدائش سالگرہ مبارک November…

تیمور ذوالفقار کا یوم پیدائش
سالگرہ مبارک
November 17, xxxx
….
تیری طلب میں رنج اٹھانے کا ڈر نہیں
میں وہ ہدف ہوں جس کو نشانے کا ڈر نہیں

ہوں اپنی انتقام کی خُو سے ڈرا ہوا
دھوکہ تمہارے ہاتھ سے کھانے کا ڈر نہیں

ڈرہے کہ لاجواب نہ کر دوں کہیں اسے
جس کو مرے سوال اٹھانے کا ڈر نہیں

ڈرتا ہوں اُس کے بعد کی وارفتگی سے میں
اک دل ربا کے ہاتھ چھڑانے کا ڈر نہیں

ڈر ہے کہ ڈر نہ جائوں کہیں اپنے آپ سے
تیمور میرے دل میں زمانے کا ڈر نہیں


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/