منتخب غزلیں

عبدالقوى دسنوى کی پیدایش November 01, 1930 وفات Ju…

عبدالقوى دسنوى کی پیدایش
November 01, 1930
وفات
July 07, 2011

عبدالقوى دسنوى (1 نومبر 1930ء – 7 جولائی 2011ء) بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک اردو زبان کے مصنف، نقاد، کتابیات ساز، اور ماہر السنہ تھے۔ وہ اردو ادب پر کئی کتابیں لکھ چکے ہیں۔ ان کا اہم ترین کام مولانا ابوالکلام آزاد، مرزا اسداللہ خان غالب اور محمد اقبال پر تھا۔ وہ اپنے کاموں کے لیے کئی ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔
دسنوی کی ولادت دیسنا، بہار کے گاؤں کے آستھاوان بلاک میں ہوئی تھی۔ یہ بہار (بھارت) کے نالندا ضلع میں آتا ہے۔ ان کا خاندان نامور عالم دین سید سلیمان ندوی سے تعلق رکھتا ہے۔

دسنوی سید محمد سعید رضا کے فرزند تھے جو سینٹ زیوئرس کالج، ممبئی میں اردو، عربی اور فارسی زبان کے پروفیسر تھے۔ دسنوی کے دو بھائی تھے۔ بڑے بھائی پروفیسر سید محمد محی رضا اور چھوٹے بھائی سید عبدالوالی

دسنوی نے ابتدائی تعلیم بہار کے اراہ میں مکمل کی۔ انہوں نے سینٹ زیوئرس کالج، ممبئی سے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن اول درجے میں مکمل کیا۔ وہ فروری 1961ء میں سیفیہ پوسٹ گریجویٹ کالج میں مقرر ہوئے۔ وہیں وہ پروفیسر اور صدر شعبہ اردو بنے۔ وہ ایک ادیب کے طور پر شہرت پائے۔ وظیفے کے بعد وہ کئی اعزازی عہدوں پر فائز ہوئے
تصانیف

یادگارِ سلیمان
ایک شہر پانچ مشاہیر
اقبال انیسویں صدی میں
متاحِ حیات (سوانح)
بمبئی سے بھوپال تک
اُردو شاعری کی گیارہ آوازیں
ابوالکلام آزاد
اقبال کی تلاش
اقبال اور دارالاقبال بھوپال
مطالعہ غبار خاطر
تلاش و تاثر
سات تحریریں
مطالعہ خطوط غالب
بھوپال اور غالب
علامہ اقبال بھوپال میں
حسرت کی سیاسی زندگی
ایک اور مشرقی کتب خانہ


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/