منتخب غزلیں
نعت وہی ہے خوف جو کم مائیگی کا ہوتا ہے وگرنہ شوق ت…

نعت
وہی ہے خوف جو کم مائیگی کا ہوتا ہے
وگرنہ شوق تو نعت ِ نبی کا ہوتا ہے
میں چاہتا ہوں کہ تشبیب سے گریز کروں
اگر تو حکم قصیدہ گری کا ہوتا ہے
یہ اک سبق بھی پیمبر سے روشنی کو ملا
کہ سب سے تیز سفر جسم ہی کا ہوتا ہے
سعود نعت کا رتبہ وہی ہے شاعری میں
جو ساری خلق میں پیغمبری کا ہوتا ہے
(سعود عثمانی)
وہی ہے خوف جو کم مائیگی کا ہوتا ہے
وگرنہ شوق تو نعت ِ نبی کا ہوتا ہے
میں چاہتا ہوں کہ تشبیب سے گریز کروں
اگر تو حکم قصیدہ گری کا ہوتا ہے
یہ اک سبق بھی پیمبر سے روشنی کو ملا
کہ سب سے تیز سفر جسم ہی کا ہوتا ہے
سعود نعت کا رتبہ وہی ہے شاعری میں
جو ساری خلق میں پیغمبری کا ہوتا ہے
(سعود عثمانی)



