منتخب غزلیں

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں شہِ بحر و بر مدینے میں…

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ہیں شہِ بحر و بر مدینے میں
کیا غریبی کا ڈر مدینے میں

چل کے ہونا نہ تو کہیں بیتاب
دیکھ اے چشمِ تر مدینے میں

ذرّے ذرّے میں ہے جمال اُن کا
مست ہے ہر نظر مدینے میں

کاش تا زندگی گذرتے رہیں
میرے شام و سحر مدینے میں

میں یہاں پر پڑا ہوں زار و نزار
دل ہے المختصر مدینے میں

کیا کبھی زندگی میں ممکن ہے
شب یہاں ہو سحر مدینے میں

ہے خدا سے یہی دعا بہزادؔ
زندگی ہو بسر مدینے میں
——
بہزادؔ لکھنوی
نعتِ حضورﷺ


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/