#Zimmar چلیں آج آپ سب کو ایک مزے دار قصہ سناؤں ۔…

چلیں آج آپ سب کو ایک مزے دار قصہ سناؤں ۔۔۔
یہ عظیم سانحہ پچھلے برس پیش آیا
ہوا یوں کہ ہم گاؤں میں تھے لگ بھگ چار پانچ بج رہے تھے میں اپنی پسندیدہ جگہ کچے (کچھ حصہ کچہ تھا جہاں پھول وغیرہ لگائے ہوئے تھے میں اسے کچا ہی کہتی تھی ) میں چاپائ پہ چڑھی ساتھ والی پینو کے گھر میں لگی امبیاں توڑنے میں مصروف تھی اچانک پینو کے چلانے کی آوازیں آئیں اور امبیاں وی ہاتھ سے نگل گئیں ۔۔۔
ہائے اماں میں مر گئ مینوں کی ہوریا اماں ۔۔۔
ہائے ابا بچا لے مینوں ہائے نی کی ہویا میری چن ورگی دھی نوں وے شریکاں دی نظراں کھا گئ آں (نظر پینو دی بھرجائ تے سی)ہائے کی ہو گیا نی قہوہ بنا نسرین پودینہ پا کے
ابا جی ۔کی ہویا کی ہویا حکیم دی پھکی دے نیک بختے ۔۔
بھائ صاحب نیبو پانی دو ۔۔۔
پھپو جی ادرک والا کاڑھا بنا کے دو ۔چاچی جی اجوائن دا ست پلاؤ کڑی نوں ادھر پینو بے حال درد سے ۔۔
اتنے میں گلی کے نیم حکیم خطرہ جاں کو کوئ پکڑ لایا جناب یوں گویا ہوئے پا بشیر کڑی دے گردے مک گئے نے بس دعا کرو میں دوائ دیتا ہوں
اف میرے خدا میں نے جب یہ سنا تو سیدھا جمپ لگا کے صحن میں (صحن کی دیوار چھوٹی تھی ہن تسی مینوں کج ہور نا سمجھ لینا )خیر میں نے دیکھا وہ دائیں طرف کو ہاتھ رکھے درد سے بلبلا رہی تھی میں نے ہاتھ رکھ کے چیک کیا اسے فوراً ہاسپٹل لے کر جایں اس کا اپینڈکس ورنہ پھٹ جائے گا جلدی کریں ۔۔۔۔
وہ ڈاکٹر صاحب مجھ سے الجھنے لگے آپ زیادہ جانتی ہیں کیا میں نے کہا جی میں ڈاکٹر ہوں ۔۔لیں جی پینو کو لے گئے ۔۔۔ٹھیک پونے گھنٹہ بعد اطلاع ملی کے آپریشن کامیاب ہوا بروقت نا لایا جاتا تو خطرہ تھا ۔۔۔
خیر دو دن بعد وہ گھر آ گئ اس کی امی مٹھائ اور سوٹ لائیں ہمارے گھر کے تاڈی ڈاکٹر کڑی نے ساڈی پینو دی جان بچا لی اسی کس منہ نال شکریہ ادا کریں ادھر گھر والے حیران کیونکہ سب کو پتہ ہے مجھے پرائ آگ میں کودنے کا بڑا شوق رہتا ۔۔۔بابا نے کہا بچانے والی ذات اللہ کی ہے ہماری بیٹی ڈاکٹر نہیں ہے لیکن پینو کی ماں جی بضد ناں بھراں جی اے ڈاکٹر ہی اے لیں جی تب سے میں اپنے گاؤں میں ڈاکٹر مشہور ۔۔۔
اصل بات یہ پوچھنی تھی کہ کیا آپ کے گھر میں بھی سب ڈاکٹر ہیں کیا ۔۔۔؟
اب #زمر ہرجگہ تو نہیں پہنچ سکتی ناں ۔۔ ??? ۔


