منتخب غزلیں
مشہور شاعر راشد آزر(حیدرآباد. دکن) کا انتقال Octob…

مشہور شاعر راشد آزر(حیدرآباد. دکن) کا انتقال
October 04, 2016
October 04, 2016
چند اشعار
انہیں یہ ضد کہ میں زخموں کا اشتہار بھی دوں
مجھے تو شرم سی آتی ہے آہ بھرتے ہوئے
….
کبھی نہ ختم ہوئی آرزوئے منزل عشق
ڈھلی جو دھوپ تو سائے کے پیچھے چل نکلا
….
میں جس کو جاں سے زیادہ عزیز رکھتا ہوں
دفینہ وقت کا کھودا تو ایک پل نکلا
……
عمر گزری تو ہم نے جا نا ہے
وقت کے ساتھ سب بدلتے ہیں
…..
راشد آزرمرحوم کے مجموعہ ہائے کلام حسب ذیل ہیں:
نقش آزر 1963ء
صدائے تیشہ 1971ء
آبدیدہ 1974ء
خاک انا 1979ء
جمع خرچ وفا 1992ء
خاک انا 1992ء (دو سو رباعیات جو اوزان میں ہیں)
زخموں کی زبان 1997ء
اندوختہ 1997ء
قرض جاں 2003ء
نقدیات 2007ء. میر کی غزل گوئی: ایک جائزہ ۔


