منتخب غزلیں
جلیلؔ نظامی شام بے کیف سہی ،شام ہے ڈھل جائے گی دن …

جلیلؔ نظامی
شام بے کیف سہی ،شام ہے ڈھل جائے گی
دن بھی نکلے گا ،طبیعت بھی سنبھل جائے گی
اس قدر تیز ہے دل میں مرے امید کی لو
نا امیدی مرے پاس آئی تو جل جائے گی
نرم شانوں پہ نہ بکھراو گھنیری زلفیں
ان گھٹاؤں سے شب تار دہل جائے گی
مست آنکھوں کے دریچوں سے نہ جھانکا کیجے
جام ٹکرائیں گے ،میخواروں میں چل جائے گی
بن سنور کر مجھے سمجھانے نہ آو ، ورنہ
پھر تمنائے دل زار مچل جائے گی
ماہ نو دیکھنے تم چھت پہ نہ جانا ہرگز
شہر میں عید کی تاریخ بدل جائے گی
اتنا سج دھج کے عیادت کو نہ آیا کیجے
ورنہ کچھ سوچ کے یہ جان نکل جائے گی
کیوں پریشاں ہو شب ہجر کی آمد پہ جلیلؔ
گردش وقت ہے ،آج آئی ہے کل جائے گی
….
عالمی شہرت یافتہ ادبی تنظیم گزرگاہِ خیال فورم نے ۱۰/ ستمبر ۲۰۱۵ بروز جمعرات ایک خصوصی نشست میں شاعر خلیج جناب جلیلؔ نظامی کو دس اراکین پر مشتمل بین الاقوامی جیوری کے فیصلے کے مطابق ‘فخر المتغزلین’ کے خطاب سے نوازا گیا۔ جیوری کے چئیرمین صدارتی ایوارڈ یافتہ اقبال اکیڈمی اسکینڈینیویا ڈنمارک کے بانی و چئیرمین اور ماہر اقبالیات جناب جی صابر ہیں۔ جیوری اراکین میں ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی (ہندوستان)، ڈاکٹر احمد ندیم رفیع (امریکہ)، علامہ اعجاز فرخ (ہندوستان)، ڈاکٹر فیصل حنیف (قطر)، جناب نصر ملک (ڈنمارک)، پروفیسر ناصر علی سید (پاکستان)، ڈاکٹر نور صوبرس خان (برطانیہ)، جناب شمس الغنی (پاکستان)، اور جناب سید عبد الحئی (قطر) شامل ہیں۔