منتخب غزلیں

اسی کی چوکھٹ پہ آ گیا ہوں ، اسی کا احساں اٹھا لیا …

اسی کی چوکھٹ پہ آ گیا ہوں ، اسی کا احساں اٹھا لیا ہے
وہ جس نے آواز دے کے مجھ کو گلی سے واپس بلا لیا ہے

تمھارے ہونٹوں کی مسکراہٹ سخن کو رنگین کر گئی ہے
تمھارے چہرے کی دید کر کے غزل کا مطلع بنا لیا ہے

عجیب حالات کا ستم ہے ، عجیب ہے زندگی کی الجھن
نکال پھینکا تھا دل سے جس کو اسی کو پھر سے بسالیا ہے

حصار کھینچا ہوا ہے اس نے، کہ اسم پھونکا ہوا ہے اس نے
میں دو قدم بھی نہ چلنے پایا کہ پھر محبت نے آلیا ہے

نہ جانے یہ سلسلہ مصیبت کا کب رکے افتخار حیدر
اک اور چاہت بھگت چکا ہوں، اک اور دھوکہ تھا، کھا لیا ہے

(افتخار حیدر)
المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی(بھٹکلی)
نوٹ!! ممکنہ فتنہ سے بچنے کی خاطر میں نے اس غزل کا چوتھا شعر عمداً نہیں لکھا

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/