منتخب غزلیں

خاک سے کتنی صورتیں ابھریں دھل گئے نقش کتنے پانی س…

خاک سے کتنی صورتیں ابھریں
دھل گئے نقش کتنے پانی سے

ہم سے پوچھو تو ظلم بہتر ہے
ان حسینوں کی مہربانی سے

اور بھی کیا قیامت آئے گی
پوچھنا ہے تری جوانی سے

دل سلگتا ہے اشک بہتے ہیں
آگ بجھتی نہیں ہے پانی سے

حسرت عمر جاوداں لے کر
جا رہے ہیں سرائے فانی سے

ہائے کیا دور زندگی گزرا
واقعے ہو گئے کہانی سے

کتنی خوش فہمیوں کے بت توڑے
تو نے گلزارؔ خوش بیانی سے

گلزارؔ دہلوی

المرسل: فیصل خورشید


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/