منتخب نظمیں

بچھڑتے وقت بھی رویا نہیں ہے یہ دل اب ناسمجھ بچہ ن…

بچھڑتے وقت بھی رویا نہیں ہے
یہ دل اب ناسمجھ بچہ نہیں ہے

میں ایسے راستے پہ چل رہی ہوں
جو منزل کی طرف جاتا نہیں ہے

محبت کی عدیم الفرصتی میں
اسے چاہا مگر سوچا نہیں‌ہے

لبوں پر مسکراہٹ بن کے چمکا
جو آنسو آنکھ سے ٹپکا نہیں ہے

جب آئینہ تھا تب چہرہ نہیں تھا
ہے اب چہرہ تو آئینہ نہیں‌ ہے

میں ایسے سانحے پر رو رہی ہوں
ابھی جو آنکھ نے دیکھا نہیں ہے

جو شہرِ عشق کا باسی ہے راحتؔ
وہ تنہا ہو کے بھی تنہا نہیں‌ ہے

حمیرا راحتؔ


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/