منتخب غزلیں

شفیق خلؔش ۔ تمھاری، دِل میں محبّت کا یُوں جواب نہی…

شفیق خلؔش
۔
تمھاری، دِل میں محبّت کا یُوں جواب نہیں
کہ اِس سے، ہم پہ مؤثر کوئی عذاب نہیں

ہزاروں پُوجے مگر بُت کوئی نہ ہاتھ آیا
تمام عُمْر عبادت کا اِک ثواب نہیں

اُمیدِ وصْل سے قائم ہیں دھڑکنیں دِل کی
وگرنہ ہجر میں ایسا یہ کم کباب نہیں

سِوائے حُسن کسی شے کی کب اِسے پروا
ہمارے دِل سے بڑا دہرمیں نواب نہیں

ہم اب بھی دِل میں اُمنگیں ہزار رکھتے ہیں
جواں یہ دِل رہا دائم اگر شباب نہیں

کبھی کبھی ہی سہی، خواب میں تو آتے ہیں
خدا کا شُکر یوں آنے میں کچھ حجاب نہیں

تلاش کیوں ثمرآور جہاں میں ہو، کہ خلؔش
نِگاہِ یار سے بڑھ کر کوئی شراب نہیں
۔
شفیق خلؔش​


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/