منتخب غزلیں

( غیــر مطبــوعــہ ) والعَصـــر وہ چوکور سا دائر…

( غیــر مطبــوعــہ )

والعَصـــر

وہ چوکور سا دائرہ مجھ کو دایں سے بایں لیے پھر رہا تھا
طواف اپنے مرکز کی جانب مجھے کھینچتا تھا
تمازت بھرا عصـــر کا وقت تھا اور دن ڈھل رہا تھا
میں رکن ِعراقی سے آگے بڑھا رکن ِشامی کی جانب
اور اُس کو نگاہوں سے چوما
کوئی آگ بھڑکی ہوئی تھی اور اُس میں بدن جل رہا تھا
میں تھوڑا جُھکا ۔۔۔۔۔ میری بایں ہتھیلی نے رکنِ یمانی کو بوسہ دیا
مِرے ساتھ پَیروں تلے میرا دل چل رہا تھا
اور آنکھیں جو ہم راہ آئی تھیں مجھ کو بھگونے

مِرے تین کونے
الٰہیٰ ! یہ میرے عــــراق اور شــــام اور یـمَن ہیں
الٰہیٰ ! مِرے تین کونے

( ســـعُـودؔ عثـــمانی )

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/