منتخب غزلیں

( غیــر مطبــوعــہ ) کوئی شام مجھ میں سمٹ گئی ‘ مَیں غنودگی میں چلا گیا مِری…

( غیــر مطبــوعــہ )

کوئی شام مجھ میں سمٹ گئی ‘ مَیں غنودگی میں چلا گیا
مِری آنکھ خواب سے کٹ گئی ‘ میں غنودگی میں چلا گیا

مِرے رُوبَہ رُو کوئی روشنی سی نکل رہی تھی چراغ سے
مِری سَمت آ کے پلٹ گئی ‘ مَیں غنودگی میں چلا گیا

مجھے یوں لگا ‘ مِرے چار سُو کسی باغ جیسا سکوت ہے
مجھے رات آ کے لپٹ گئی ‘ مَیں غنودگی میں چلا گیا

یہی خامُشی تھی جو عمر بھر’ مِرے رَت جگوں کا سبب رہی
یہی درمیان سے ہٹ گئی ‘ مَیں غنودگی میں چلا گیا

( فیــصلؔ ہاشِــمی )

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/