منتخب نظمیں

صحرا میں ایک شام دشت ِ بے نخیل میں باد بے لحاظ نے ایسی خاک اڑائی ہے کچھ بھی سوج…

صحرا میں ایک شام

دشت ِ بے نخیل میں
باد بے لحاظ نے
ایسی خاک اڑائی ہے
کچھ بھی سوجھتا نہیں

حوصلوں کا سائبان
راستوں کے درمیان
کس طرح اجڑ گیا
کون کب بچھڑ گیا
کوئی پوچھتا نہیں

فصل اعتبار میں
آتش غبار سے
خیمہ دعا جلا
دامن وفا جلا
کس بری طرح جلا
پھر بھی زندگی کا ساتھ ہے کہ چھوٹتا نہیں
کچھ بھی سوجھتا نہیں
کوئی پوچھتا نہیں
اور زندگی کا ساتھ ہے کہ چھوٹتا نہیں

افتخار عارف

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/