منتخب غزلیں

Pak Tea House

Pak Tea House

بہت دنوں سے نہیں اپنے درمیاں وہ شخص
اداس کر کے ہمیں چل دیا کہاں وہ شخص؟

قریب تھا تو کہا ہم نے سنگدل بھی اسے–!!
ہوا جو دور تو لگتا ہے جان- جاں وہ شخص

اس ایک شخص میں تھیں دلربائیاں کیا کیا
ہزار لوگ ملیں گے، مگر کہاں وہ شخص؟؟؟

وہ جس کے نقش- قدم سے چراغ جلتے تھے
جلے چراغ تو خود بھی بنا دھواں وہ شخص

چھپا لیا جسے پت جھڑ کے زرد پتوں نے—!!
ابھی تلک ہے بہاروں پہ حکمراں وہ شخص

قتیل!! کیسے بھلائیں گے اہل- درد اسے—!!!
دلوں میں چھوڑ گیا اپنی داستاں وہ شخص

(قتیل شفائی)

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/