منتخب غزلیں

مدح سرائی سرور کونینﷺ ______…

مدح سرائی سرور کونینﷺ
_________________
پایا ہے جو سُرور بیانِ حضور ﷺمیں
شاید نہ مل سکے وہ شرابِ طہور میں

جو لفظ بن کے میرے لبوں سے ہوئی طلوع
وہ شکل ازل سے تھی مرے تحت الشعور میں

پہلا جو تھا وہ نقشِ نبوّت انہی ؐ کا تھا
ہر چند سب سے بعد وہ آئے ظہور میں

اُس ارضِ پاک کے لئے بیکل ہوں اس قدر
سیماب سا بھرا ہے دلِ نا صبور میں

کرتا ہوں میں جو ظالم و جابر کا سامنا
شامل جلال اُنہی ؐکا ہے میرے غرور میں

جب اُنؐ کی نعت صفحہِ دل پر لکھی قتیلؔ
سوچاند جگمگائے حروف و سطور میں

(قتیل شفائی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/