پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کبھی لگتا ہے کہ وہ سائیکو ہے، اور کبھی لگتا ہے کہ …

کبھی لگتا ہے کہ وہ سائیکو ہے، اور کبھی لگتا ہے کہ میں سائیکو ہوں۔

۱. بچپن، ضد اور پڑھائی کا دور
میں بچپن سے ہی ذہین لیکن ضدی اور غصے والی تھی۔ ایسا ہوتا کہ کسی بات پہ ضد کرنی تو گھنٹوں روتے رہنا، یہ پیٹرن (pattern) میرا بچپن سے ہی تھا۔ پہلے ہم ایک گاؤں میں رہتے تھے، پھر ہم ایک شہر میں شفٹ ہو گئے۔ جب ہم شہر میں شفٹ ہوئے تو دو سال میں نے وہاں پہ پڑھائی کی جو کہ میری زندگی کا ایک شاندار وقت رہا، جو میرا میٹرک تھا۔

۲. حالات کی تبدیلی اور اہم فیصلہ

اس کے بعد میرے گھر کے حالات اچانک خراب ہونا شروع ہو گئے۔ پھر مجھے ایک گاؤں کے کالج میں سکالرشپ (scholarship) پر ایڈمیشن ملا۔ میرے ابو نے مجھے کہا کہ وہاں اپنے پھپھو لوگوں کے پاس رہ کر پڑھ لو، لیکن میری امی کو لگا کہ اس سے نہیں رہا جائے گا، یہ بہت لاڈلی سی ہے۔ اس کے باوجود بھی مجھے وہاں پہ بھیج دیا گیا۔ مجھے لوگوں نے پاگل بھی کہا کہ تم ایک شہر کو چھوڑ کے گاؤں میں آ گئی ہو؛ شہر کے گورنمنٹ کالج میں ایڈمیشن لے لو، ماں باپ کے پاس تو رہو گی۔ اب بچی کتنی سی ہوتی ہے ایف ایس سی (FSc) میں، لیکن خیر میں نے ایک فیصلہ لے لیا اور اس پہ ٹکی رہی۔ وہاں وہ دو سال میں نے بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں گزارے اور جس دن میں وہاں سے واپس اپنے گھر میں آئی تو مجھے لگا کہ میں ایک اندھیری غار سے نکل کر اب روشنی کی طرف آئی ہوں۔

اور ہوا ایسا کہ جب رزلٹ آیا تو میں نے ٹاپ کیا اور اپنے شہر کے سب کالجز سے زیادہ نمبر لیے۔ مجھے وہاں سے اچھا خاصا رقم انعام ملا جس سے میں بہت اچھی یونیورسٹی میں ایڈمیشن لے چکی تھی۔ پھر میں چار سال گھر سے اور باہر رہی۔

۳. گریجویشن، آن لائن کام اور گھر کی ذمہ داریاں

گریجویشن کے بعد میں گھر آ گئی۔ میں نے ایسے ہی آن لائن کام شروع کیا، کمانا شروع کیا اور اپنے باپ کا سہارا بنی۔ ہم چار بہنیں اور ایک بھائی ہیں، جو کہ سب سے چھوٹا تھا۔ بہنوں میں میں سب سے چھوٹی تھی۔ دو بہنوں کی شادی میری ایف ایس سی کے دوران ہی ہو چکی تھی۔ اس کے بعد میری مجھ سے جو بڑی بہن تھی، اس کا رشتہ ڈھونڈنا شروع کیا۔ لیکن اس کا رشتہ ملنے میں بہت مشکل آ رہی تھی۔ ایک دن میری والدہ کہنے لگیں کہ "آپ بھی اپنی پروفائل بنا لیں”۔ چونکہ میں نے اپنی پروفائل بنائی اور 12 دن بعد ہی ایک رشتہ سامنے آیا، جس کے ساتھ پہلے تو نیت تھی کہ میری بہن کا رشتہ کر دیا جائے۔ لیکن وہ لڑکا بھی میری والی یونیورسٹی سے گریجویٹ تھا اور اس نے مجھے پسند کیا۔ پہلی بار دیکھنے پر اس کے گھر والوں نے انکار کر دیا، اس کے بعد میں نے اس لڑکے کو اپروچ کیا کیونکہ مجھے بھی ان دنوں میں بہت زیادہ وہ لڑکا پسند آ گیا تھا اور اس میں کچھ کوالٹیز (qualities) تھیں۔

لیکن اس کے برعکس مجھے گاؤں میں رہنا پسند نہیں تھا۔ وہ ایک گاؤں سے تھا جس کی سڑکیں بہت کچی سی تھیں اور وہاں پہ نہ کوئی سیوریج تھی، نہ انٹرنیٹ، نہ ہی کوئی پارسل کی ڈیلیوری، نہ ہی کوئی اچھا ہاسپٹل یا اچھا سکول؛ مطلب ایک بہت ہی پسماندہ گاؤں تھا۔

لیکن میں نے دیکھا کہ وہ ایک اچھی job کرتا ہے، باہر کے ملک میں سیٹلڈ (settled) ہے، پڑھا لکھا ہے اور ذہین بھی ہے۔ اور میرے ابو کو بھی بہت پسند تھا۔ ہاں اس بار بھی میری والدہ نے کہا کہ یہ وہاں پہ گزارا نہیں کر سکے گی۔

جس طرح کا اس کا لائف سٹائل ہے اس نے گریجویشن کے بعد اپنے آپ کو بہت گروم کر لیا ہے یہ شہر کی زندگی پسند کرتی ہے تو یہ وہاں پہ نہیں رہ پائے گی لیکن میرے والد نے کہا کہ وہ لڑکا اچھا ہے اور خوبصورت ہے اور اس کو ساتھ بھی لے جائے گا یہ ہمیشہ سے اس کی خواہش رہی ہے کہ باہر کے ملکوں کا سفر کرے۔ اس کی یہ خواہش بھی پوری ہو جائے گی۔

ہم دونوں نے بھی ایک دوسرے کو پسند کیا اور گھر والوں سے بات کی تو گھر والے مان گئے۔ ان کو جو غلط فہمیاں ہوئی تھیں وہ ختم ہو گئیں اور ہمارا رشتہ طے ہو گیا۔ پھر ہماری منگنی ہوئی۔ جیسے ہی ہماری منگنی ہوئی، اس کے ایک مہینہ بعد ہی میری بڑی بہن کی منگنی ہوئی جو کہ شہر میں ہمارے ساتھ والی کالونی سے ہی لوگ تھے۔

وہاں پہ میری بہن کا رشتہ ہوا، ایک مہینے بعد ہی اس کی منگنی ہوئی، ان لوگوں نے میرا بھی رشتہ مانگا تھا۔ تب میری بہن نے کہا کہ ایسا کرتے ہیں کہ دونوں ادھر ہی کر لیتے ہیں شادی تاکہ اپنے والدین کے پاس رہیں گے اور بہنیں بھی مل کے ساتھ رہیں گی۔ لیکن میرے ابو کہنے لگے کہ میں تو زبان دے چکا ہوں اور وہ لڑکا بھی اچھا ہے۔

۴. Stress

میں گھر میں رہ رہ کر بھی بہت stressed ہو چکی تھی کیونکہ گھر کے
سارے اخراجات میرے سر کے اوپر تھے۔ کسی شادی میں جانا ہے، کسی کی فوتگی ہو گئی ہے، کوئی مہمان آیا ہے، کسی کو کپڑے لے کر دینے ہیں، گھر کے بل— گھر کی ایک ایک روپے کی ذمہ داری میری بن چکی تھی۔ میں گھر میں بھی بہت سٹریس ہوا کرتی تھی کہ میرا بھائی بھی جوان ہو گیا ہے اور کوئی کام نہیں کرتا، اور میرے ابو کا جس طرح کا کام ہے وہ ان کی روز کی انکم نہیں ہے۔ تو اس طرح میں گھر میں بھی بہت تنگ ہوتی تھی۔ جب میں گھر میں کماتی تھی اور سارا خرچہ برداشت کرتی تھی، تب دل کرتا تھا کہ بس میں دور چلی جاؤں ان سے یہاں پہ میری یہ والی پریشانیاں ختم ہو جائیں اور مجھ سے یہ بوجھ اتر جائے۔

۵. منگنی کا دور (Red Flags)

جب میری منگنی ہوئی، مجھے لگا کہ میں اب ان حالات سے نکل جاؤں گی۔ خیر، اس کے بعد منگنی پیریڈ میں ہی مجھے میرا پارٹنر (partner) تھوڑا ٹاکسک لگا۔ پابندیاں لگانے والا اور شک کرنے والا، اس طرح سے تھوڑی مجھے اس کی نیچر عجیب لگی۔

Kbi parlor nh jana even that me ne tafseer ka pocha th b uno ne kaha k ghr bth k seekho.
Un dino me tahajjud b prhti thi aur bht ibadat krti thi.

دو سے تین بار میں نے سوچا کہ اس رشتے سے انکار کر دیا جائے۔ شاید وہ بھی یہ چاہتا تھا لیکن انکار نہ ہو سکا۔ پہلے دو چار بار میں نے چاہا کہ میں انکار کر دوں اور شہر میں ہی کہیں اور رشتہ کر لوں، کیونکہ میں گاؤں میں اپنی (fsc) والی زندگی بھی گزار چکی تھی جو کہ بہت زیادہ type trauma تھی اور گاؤں کا نام سنتے ہی مجھے ایک چڑچڑا پن سا ہوتا تھا۔ بس میں انکار اس وجہ سے بھی نہیں کر سکی کہ ہمارے وہاں پہ ایک بہت ہی دانا شخص تھے جو کہ علم بھی رکھتے تھے، انہوں نے مجھے کہا کہ "یہ شادی کے بعد آپ کا شوہر بدل جائے گا اور رشتے آسانی سے نہیں ملتے، آپ اس رشتے کو نبھائیں”۔ اور بس ایسے ہی کر کے یہ رشتہ چلتا رہا۔

مجھے لگتا ہے کہ جیسے تب میری بہن کی بہت (rejections) ہوئی تھیں اور اس نے صبر کیا تھا، تو پھر اس کو صبر کا صلہ ملا کہ اس کو بالکل ماں باپ کے پاس سسرال مل گیا۔ میں نے صبر نہیں کیا، پہلے ہی رشتے پر تلملا گئی کہ میری (rejection) کیوں ہوئی؟ اور اسی کے ساتھ رشتہ کر لیا، شاید میرے ساتھ اس طرح سے ہوا کہ میں تب ہی غیر مطمئن رہی۔

۶. تنہا شادی اور آغازِ سفر

جب شادی کی باری آئی تو میری بڑی بہن کے جو منگیتر (fiancee) تھے وہ واپس نہیں آ سکے اور میری اکیلے کی شادی طے کر دی گئی۔ مجھے کبھی کبھی ایسے سوچ کے لگتا ہے کہ مجھے اس کے لیے بھی (stand) لینا چاہیے تھا، مطلب اس کی شادی کے ساتھ ہی اپنی شادی کروانی چاہیے تھی۔ لیکن پھر یہ کہہ کے بس صبر کر لیتی ہوں کہ جیسے اللہ کو منظور تھا۔ خیر، میری شادی ہو گئی سال کے پہلے مہینے میں ہی۔

۷. شادی کے شروعاتی دن اور شوہر کا شک و مزاج

شادی کے پہلے مہینے ہی، بلکہ شادی والے دن ہی میرے شوہر نے کہا کہ "آپ تو وہاں مارکی میں فوٹو شوٹ کرا رہی تھیں جب آپ دلہن بنی ہوئی تھیں”؛ جبکہ ایسا نہیں تھا، میرے پاس فل ٹائم میری بہنیں تھیں۔ اس کے بعد ولیمے والے دن صبح پارلر جا رہے تھے تو انہوں نے کہا کہ "تم نے عبایا کیوں نہیں پہنا؟ تم نے چادر کیوں لی ہے؟” حالانکہ ہم کار میں جا رہے تھے۔ پھر مکلاوے پر جب میں اپنے میکے گئی تو وہاں پر میرے کچھ کزنز موجود تھے جنہوں نے اللہ حافظ کہا، تو انہوں نے کہا کہ "جی انہوں نے تو آپ کو (hug) کیا ہے”؛ حالانکہ ایسا نہیں تھا۔ پھر بھی چلیں، انہوں نے جو دیکھا کہ باقی بہنوں کو کیا یا میری کمر پر بھی کسی لڑکے نے ہاتھ رکھا، تو کافی عرصہ انہوں نے یہ بات بھی نہیں چھوڑی۔

اوپر سے گاؤں کو دیکھ دیکھ کے مجھے پچھتاوا ہونے لگا کہ میں نے کدھر شادی کر لی ہے؟ میں نے کیا کر لیا ہے اپنے ساتھ؟ مجھے ادھر شہر میں شادی کرنی چاہیے تھی۔ کرتے کرتے شادی کے پہلے مہینے ہی کافی لڑائیاں بھی ہوئیں اور ایسا لگنا کہ شوہر کے گھر والوں نے مجھے تسلیم نہیں کیا۔ دوسری سائیڈ پر شوہر کو لگنا کہ یہ تو ہر وقت میسج پر اپنے گھر والوں کے ساتھ مصروف رہتی ہے اور فون استعمال کرتی ہے۔ اور میری بہن ہر وقت مجھے بتاتی رہتی ہے کہ گھر میں خرچہ نہیں ہے، یہ نہیں ہے، وہ نہیں ہے، تو وہ مجھے پریشان کرتی ہے اور نئی نئی شادی انجوائے نہیں کرنے دے رہی۔ خیر، میرے شوہر کو بھی مجھ سے اس طرح کی شکایتیں رہتی ہیں جیسا کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ "تم جواب دینے والی عورت ہو اور تم مقابلہ کرتی ہو”۔ اور کبھی وہ کہہ دیتے ہیں کہ "ایسے لگتا ہے جیسے تم اپنی شادی سے خوش نہیں ہو، مطمئن نہیں ہو”۔شادی کے تین مہینے بعد یہ بھی مسئلہ درپیش آیا کہ میں نے کہا کہ میں تین مہینوں میں اپنے ماں باپ کے گھر نہیں گئی، اس لیے میں نے اب پورا مہینہ اپنے گھر رہنا ہے۔ اس بات کو لے کر بھی کافی جھگڑا ہوا کیونکہ وہ کہتے تھے کہ تم نے صرف ایک ہفتہ رہنا ہے، اور مجھے ایسا لگا کہ جیسے وہ مجھے میرے پیرنٹس (parents) سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ خیر، اس کے بعد بھی کافی اس طرح کے مسئلے مسائل ہوئے۔

۸. بیرون ملک منتقلی اور فنانشل (پیسوں کے) مسائل

تین مہینے وہ گاؤں میں رہے، پھر وہ out of country چلے گئے۔ اس کے بعد تین مہینے میں وہاں پہ رہی جس میں آدھے دن میں اپنے میکے رہی اور آدھے دن سسرال رہی۔ اس کے بعد انہوں نے مجھے بھی باہر اپنے ساتھ بلا لیا۔

تین مہینوں کے بعد انہوں نے مجھے کہہ دیا کہ "تم اپنے گھر میں پیسے نہیں دیا کرو گی، کسی بھی چیز کی ذمہ داری اب نہیں اٹھاؤ گی؛ تم صرف کبھی کبھی اپنی امی ابو کو دوائی کے پیسے بھیج سکتی ہو”۔ میں نے بھی مان لیا۔ پہلے انہوں نے کہا کہ ہم نے اکاؤنٹ جوائنٹ (joint account) رکھنا ہے، میں نے مان لیا جب میں وہاں اپنے ملک میں تھی۔ خیر، اس کے بعد جب میں ابھی اپنے کنٹری میں ہی تھی تو میں نے اپنے ہی کمائے ہوئے پیسوں سے خرچ کرنا شروع کیا اور اس میں ایک ایک روپے کا حساب دینے لگی لکھ کر۔ کہیں پہ بھی ایک ہزار ادھر ادھر ہوتا تو وہ مجھ سے پوچھتے۔ اس بات نے مجھے کافی پریشان رکھا کہ میں اپنے ہی کمائے ہوئے پیسے سے خرچ کر رہی ہوں۔ میں تو وہ لڑکی تھی جس نے کبھی پرس میں گن کے پیسے نہیں رکھے تھے۔ پھر میں نے آہستہ آہستہ یہ اسٹانس (stance) لینا شروع کیا کہ مجھے جوائنٹ اکاؤنٹ نہیں رکھنا۔ خیر، کچھ پیسے میرے پاس جمع تھے جو کہ میں نے اپنے شوہر کو دے دیے، جو کہ میرے ہی ویزا پروسیس اور ٹکٹ پہ لگے جبکہ ان کا ابھی کافی لاکھ مجھے بلانے پر لگے۔

۹. سسرالی جھگڑے اور طلاق کی نوبت

اس کے بعد میں جب ان کے ساتھ آ کر رہنے لگی تو مجھے بہت تنہائی محسوس ہونے لگی، مجھے اپنے ماں باپ بہت زیادہ یاد آنے لگے۔ میرا پچھتاوا بڑھتا گیا۔ میں کبھی کبھی بہت ہائپر (hyper) ہو جاتی تھی اور اب اگر میں سوچتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں غلط کرتی تھی۔ مجھے بہت پرسکون رہنا چاہیے تھا اور اپنے بوڑھے والدین کو کوئی ٹینشن نہیں دینی چاہیے تھی۔ ٹھیک ہے میں خرچہ اٹھا رہی تھی اور ان کو کہتی تھی کہ وہ اپنے بیٹے سے بھی کہیں گے وہ خرچہ کرے، وہ کمائے، یہ وہ۔ لیکن چلو میں تو کما رہی تھی نا، مجھے لگتا ہے کہ مجھے وہ دن پرسکون طریقے سے گزارنے چاہیے تھے۔ اللہ کا دیا سب کچھ تھا، تو سکون کے ساتھ اپنے گھر کے ماحول کو بالکل اچھا رکھ کے گزارا کرنا چاہیے تھا، لیکن میں کیوں اس طرح ٹینشن میں رہتی تھی اور اپنے ماں باپ کو بھی ٹینشن دیتی تھی۔ اب کبھی کبھی مجھے ایسے محسوس ہوتا ہے۔

پھر ایک دن اچانک میری بہن نے میری آرٹیفیشل جیولری (artificial jewellery) لینے کا پوچھا جو کہ میرے سسرال میں پڑی ہوئی تھی۔ پھر میری بہن وہاں جا کے میرے سسرال سے میری جولری لے کر آئی، تو اس بات پہ میرے شوہر اور میرے سسرال والوں نے بہت مسئلہ بنایا کہ وہ جولری کا پوچھ کے دو چار چیزیں اور بھی لے گئی ہے۔ انہوں نے بہت ایشو بنایا، یہاں تک کہ ہماری بہت لڑائی ہوئی اور بات ڈیورس (divorce) تک آ پہنچی۔ لڑائی کے دوران میں نے انہیں بول دیا کہ آپ کی اور آپ کے گھر والوں کی سوچ بہت نیچ اور گندی ہے اور کچھ ہی دیر بعد انہوں نے مجھے کہا کہ آپ لوگ بھی بہت گندے ہو اور مجھے شادی سے پہلے عید پر آپ نے ہی کہہ کر اپنے گھر بلایا تھا۔ اس بات پر میں بہت زیادہ روئی اور اپنے آپ کو مارا۔ اس دن لگا کہ یہ شخص ہمیشہ کے لیے میرے دل سے اتر گیا ہے اور اب کبھی بھی میرے دل میں وہ جگہ نہیں بنا پائے گا۔ اس دن میں نے اپنے آپ کو بہت گرا ہوا محسوس کیا کیونکہ میں وہ لڑکی تھی جو کسی بھی لڑکے کو قریب نہیں آنے دیتی تھی اور ایک پُر وقار شخصیت کے طور پر ہی اپنی زندگی گزار کر آئی تھی۔”

پھر ایسے ہی دن بہ دن ہم بہت مایوسی میں چلتے گئے۔ ایک ہفتے بعد ہماری بات چیت ہوئی اور ہم نے ساری باتیں کلیئر کیں۔ میرے husband نے مجھے بہت ساری حدیثیں سنائیں جس میں شوہر کے حقوق بتائے گئے، اور ان میں سے ایک حدیث تھی عورت کے حقوق کے بارے میں جس میں بتایا گیا کہ اس کا نان نفقہ شوہر کے ذمے ہے؛ بے شک شوہر ادھار اٹھا کے پورا کرے۔ لیکن شوہر اور بیوی میں ایک ڈیل ہوتی ہے جس میں وہ کہتا ہے کہ "تم مجھے ہر مہینے بس تھوڑے سے پیسے دیا کرو گی جو کہ تمہارے ادھر رہنے پہ خرچ ہوں گے، وہ میری ذاتی جیب میں نہیں آئیں گے”۔ میں نے بھی اس پہ ایگری کر لیا۔

۱۰. کلچر کا فرق اور سسرال کا رویہ

لیکن مجھے پتہ نہیں کیوں لگتا ہے کہ یہ رشتہ ٹاکسک ہے، اور میرا یہ رشتہ (different culture) اور (different languages) کے لوگوں میں ہوا ہے۔ ایسے لگتا ہے جیسے میری آنے والی نسلیں بھی ڈوب جائیں گی۔ بہت سارے معاملات میں مجھے وہ بہت زہریلے اور تلخ رویوں والے لگتے ہیں۔ میری والدہ بھی اس شادی سے خاص مطمئن نہیں ہوئیں۔ پہلے تین مہینے وہ بہت روئیں اور کہا کہ "میرا دل مطمئن نہیں ہوتا کیونکہ وہ لوگ جنگلی ہیں”۔ لیکن اب میری والدہ مجھے کہتی ہیں کہ "تم اس کو نبھاؤ، تمہارا شوہر اچھا بھی ہے، پیارا بھی ہے، پڑھا لکھا بھی ہے، تمہیں اتنی جلدی باہر بھی لے گیا ہے اپنے ساتھ ورنہ لوگوں کے بیٹے اتنی جلدی نہیں بلاتے اپنی بیگمات کو”۔ اور ایک طرف وہ کہتی ہیں کہ بس ایسا لگتا ہے جیسے دل ڈوبتا ہے؛ وہ بھی میری طرح ہی اس سچویشن کا شکار ہیں۔

۱۱. شوہر کے مثبت پہلو اور پیرنٹس کا خوف

میرے پارٹنر میں کچھ پلس پوائنٹس بھی ہیں۔ پہلی بات یہ کہ وہ مجھے خود تو بہت سنا لیتے ہیں لیکن جب بھی ان کے گھر میں سے کوئی مجھے بات کرتا ہے، چاہے ان کی بہن ہے یا امی، تو وہ ان کے ساتھ لڑ پڑتے ہیں۔ دوسرا، انہوں نے مجھے 6 مہینے تک گھر کے زیادہ کام کاج نہیں کروائے۔ اور تیسر ا ان کا پلس پوائنٹ یہ ہے کہ وہ مجھے گھر کی ہر چیز پوری لا کر دیتے ہیں، مطلب فروٹ وغیرہ کھانے پینے کی ہر چیز فراہم کرتے ہیں۔ لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ مجھے میرے پیرنٹس سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ شاید ان کے دل میں ہو کہ میں کما کر ان کو دوں گی۔ لیکن وہ کہتے ہیں کہ "مجھے اس چیز کی بڑی تکلیف ہوتی ہے جب تم مجھے کہتی ہو کہ آپ مجھے اپنے پیرنٹس سے دور کرنا چاہتے ہیں، جبکہ میں ایسا نہیں چاہتا”۔

۱۲. ذاتی رویہ اور شوہر کا تجزیہ

خیر، میرا بھی لہجہ مجھے لگتا ہے کہ تلخ ہے، میں بھی اپنا لہجہ تلخ اور سخت کر جاتی ہوں بات کرتے وقت؛ جبکہ میں ایک پڑھی لکھی ہوں اور مجھے اپنا لہجہ نرم رکھنا چاہیے۔ اور میرا ہسبینڈ بہت زیادہ ذہین بھی ہے اور ہوشیار بھی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ خود بھی بولے کہ "ایسا لگتا ہے تمہارا حال اس شخص کے جیسا ہے جس کو تیرنا نہیں آتا اور وہ سمندر میں چھلانگ مار دیتا ہے اور بعد میں ڈوبنے کے ڈر سے ہاتھ پاؤں مارتا رہتا ہے۔ تمہاری مثال ویسی ہی ہے، تم نے یہ رشتہ جب دیکھا تو تمہیں لگا اس سے اچھا رشتہ تو ہے ہی کوئی نہیں اور تم نے یہ رشتہ کر لیا، لیکن جب تم شادی کر کے آئیں تو تمہیں بس ڈوبنے کے ڈر سے تم ہاتھ پاؤں مار رہی ہو، مطلب تم اس سے مطمئن نہیں ہو اور اس سے نکلنا چاہتی ہو”۔ شاید وہ بھی ایسا محسوس کرتے ہیں اور حقیقت میں بھی ایسا ہے کہ میں دلی طور سے پوری خوش اور مطمئن نہیں ہوئی۔

۱۳. کمیاں، خوبصورتی کا طعنہ اور اوور تھنکنگ

کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ مجھے شادی کرنی ہی نہیں چاہیے تھی، مجھ میں بیوی بن کے رہنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ میرا انداز تھوڑا حکمرانہ ہے اور مزاج تھوڑا تلخ ہے۔ کبھی کبھی لگتا ہے کہ میں شادی مٹیریل ہوں ہی نہیں۔ اور کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ مجھے صبر اور حکمت عملی سے کام لینا چاہیے، مجھے رک جانا چاہیے، مجھے چیزوں کو سمجھنا چاہیے اور مجھے وقت پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ کبھی لگتا ہے کہ یہ بالکل نہیں بدلے گا اور کبھی لگتا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی۔ ہم دونوں میں لڑائی ہونے کے بعد زیادہ بار وہی مناتے ہیں۔ لیکن انہوں نے مجھے ایسا بھی محسوس کروایا کہ جیسے ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ یہ ان کے گھر والوں نے بھی بہت بار کہا کہ "ہمارا بیٹا بہت خوبصورت ہے اور میری بہو اتنی خوبصورت نہیں ہے”۔ اور وہ خود بھی ایسا کبھی کبھی کہہ جاتے ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ exercise کرو یا اپنی فٹنس کا خیال رکھو۔ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے میں ان کو پسند نہیں ہوں۔ پتہ نہیں میرے ذہن میں کیا کیا خیال آتے ہیں، میں بہت زیادہ overthinking کرتی ہوں۔

۱۴. عدم اطمینان اور مستقبل کا ڈر

مجھے اکثر اپنی ایک دوست یاد آتی ہے جو میٹرک میں میرے ساتھ تھی اور اس نے مجھے کہا تھا کہ "تم زندگی میں کبھی مطمئن نہیں ہوتیں”۔ کبھی کبھی مجھے ایسے لگتا ہے کہ مسئلہ مجھ میں ہے۔ کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ اس رشتے کا اینڈ (end) سیپریشن (separation) ہی ہے، لیکن پھر سمجھ نہیں آتی میں کیوں ایسے نیگیٹو سوچتی ہوں یا یہ بھی میرے اندر ہے کہ میں زیادہ تر ہی منفی سوچ رہی ہوتی ہوں اور پتہ نہیں کیوں میں اپنی زندگی میں مطمئن اور خوش نہیں ہو پا رہی۔ مجھے چیزوں کی سمجھ نہیں آ رہی۔ میں کبھی سوچتی ہوں کہ مجھے پاسٹ (past) میں اس سے بھی اچھا بیہیو (behave) کرنا چاہیے تھا جو میں نہیں کر سکی۔ ایک وقت تھا کہ مجھے باہر کے ملکوں میں گھومنے پھرنے کا شوق تھا، اللہ پاک نے میرا وہ پورا کر دیا، لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ یہ زندگی بہت مشکل ہے، مجھے یہ نہیں جینی تھی۔

ہاں لیکن اچھی بیوی بننے کے زمرے میں میں بتا دوں کہ میں اپنے شوہر کو صبح ان سے پہلے اٹھ کے ان کا ناشتہ تیار کرتی ہوں، ان کا لنچ باکس تیار کرتی ہوں، ان کے کپڑے سارے دھو کے رکھتی ہوں، استری کر کے رکھتی ہوں، ان کو وقت پہ کھانا دیتی ہوں جب وہ آفس سے آ جاتے ہیں ان کے پاؤں دھوتی ہوں۔ رات کو بھی ان کو دباتی ہوں جب وہ صبح اٹھتے ہیں تو تب بھی میں ان کو دباتی ہوں اور بھی جتنی ان کی ذمہ داریاں ہیں وہ میں پوری کرتی ہوں۔ لیکن ہاں مجھے خود بھی اپنے اندر یہ کمی لگتی ہے کہ مجھے اپنا لہجہ جتنا نرم رکھنا چاہیے یا چپ کر کے ایک سچویشن کو گزارنے کی جو کوالٹی ہے وہ مجھ میں نہیں ہے جو کہ پڑھے لکھے ہونے کے ناطے مجھ میں ہونی چاہیے کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ انسان میں صبر اور بہت سی چیزیں آ جانی چاہیے۔ اور دوسری طرف ایسا لگتا ہے کہ میں ان سے بہت پیار کرتی ہوں اور مجھے خود بھی خود کی سمجھ نہیں آتی اور رہی میرے شوہر کی بات تو وہ کہتے ہیں کہ میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں لیکن محسوس ہوتا ہے کہ تم مجھ سے اتنا پیار نہیں کرتیں جتنا میں تم سے کرتا ہوں کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ میں تو اپنے پیرنٹس سے بھی اوپر تمہیں ترجیح دیتا ہوں لیکن تم اپنی فیملی کو مجھ سے زیادہ ترجیح دیتی ہو۔ اور ہماری کچھ اسی طرح کی صورتحال ہے کہ وہ بھی ایسا محسوس کر جاتے ہیں کہ میں اس شادی سے مطمئن نہیں۔ ان کی کچھ عادتیں اور کچھ باتیں مجھے آج بھی پسند نہیں آتی ہیں۔ وہ اس میں وہی شکی ٹائپ والی باتیں ہیں تو مجھے میں بالکل ایسے ہوں جیسے کہ مجھے بھی نہیں سمجھ آ رہی کہ کیا الفاظ بولنے چاہیے۔۔ ہاں ان کا رویہ جو ہے وہ شکی بھی ہے اور وہ مجھے طعنے بھی دیتے ہیں ان کو میری ماضی کے اگر کسی بھی کمزوری کا پتہ ہے جو کہ بالکل بھی ایسی نہیں ہے جس میں میں بدکردار ثابت ہوتی ہوں یا کچھ بھی لیکن اگر ان کو فار ایگزیمپل اگر ان کو یہی لگتا ہے کہ ہمارے خاندان میں جو میل اور فیمیل کزنز ہیں وہ آپس میں فری ہو کر بات کر لیتے ہیں یا آپس میں بات کر لیتے ہیں تو ان کو لگتا ہے کہ یہ بھی غلط ہے وہ منگنی پیریڈ میں ہی مجھے عید پر دیکھنے آئے تھے اور تب بھی انہوں نے کہا کہ تمہاری جو بڑی بہن ہے وہ مجھ سے فری ہونے کی کوشش کر رہی تھی ہم سب کو یہ بات بہت ناگوار لگی اور ہمارے کسی بھی پہلے جتنی بھی بیٹیوں کی شادی کی کسی کو بھی اجازت نہیں ملی تھی کہ وہ آ کر دیکھ لے صرف ان کو اجازت دی گئی اور انہوں نے مجھے اس چیز کا بھی طعنہ مارا جب یہ ہماری تھوڑے دن پہلے لڑائی ہوئی تو تب میں بہت روئی اپنے آپ کو مارا کہ میں نے میں نے کیا کیا ہے میں میں نے اللہ تعالی سے معافیاں بھی مانگیں کہ میں مطلب کیا سن رہے ہیں اپنے شوہر سے کہ وہ اپنے ہی وجہ سے مجھے جو ہے وہ ایسے کہہ گیا ہے اور اس کے بعد انہوں نے مجھ سے اس چیز کی معذرت بھی کی۔

۱۵. آخری سوال اور مشورہ

میں آپ سب سے مشورہ طلب کرنا چاہتی ہوں۔ ایک طرف تو میری دانست مجھے کہتی ہے کہ مجھے رک کے صبر کر لینا چاہیے اور حالات کو مزید دیکھنا چاہیے۔ کوئی بھی فیصلہ جلدی سے نہیں لینا چاہیے۔ اور میں ابھی تک جو ہے وہ ہمارا کوئی بچہ بھی نہیں ہے تو مجھے تھوڑا اور وقت دینا چاہیے اس رشتے کو اور اپنی غلطیوں کو بھی ٹھیک کرنا چاہیے اور اپنے گھر میں دل لگانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اور اس کیونکہ ہر کسی کو ایڈجسٹ کرنے میں ٹائم لگتا ہے اور دوسری طرف مجھے لگتا ہے کہ ابھی بھی کچھ نہیں بگڑا اور میں واپس اپنے امی ابو کے گھر چلی جاؤں اور ایک انڈیپینڈنٹ زندگی گزاروں۔