پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ممتاز فلم نغمہ نگار، ” قمرؔ جلال آبادی“ کا یومِ پی…

ممتاز فلم نغمہ نگار، ” قمرؔ جلال آبادی“ کا یومِ پیدائش
March 09, 1917

خوبصورت شاعر اور مدھر فلمی گیتوں کا خالق *قمرؔ جلال آبادی* کا اصل نام *اوم پرکاش بھنڈاری* تھا۔ان کی مادری زبان پنجابی تھی۔ *٩ مارچ ١٩١٧ء* میں *امرتسر* کے ایک گاؤں *” جلال آباد”* میں پیدا ہوئے ۔ جب انھوں نے لکھنا شروع کیا تو *”امر”* نام کے ایک خانقائی شاعر ان کو اردو شاعری توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ *امر* نے *قمرؔ جلال آبادی* کی شاعری کو متاثر ہی نہیں کیا بلکہ امر نے ان کا تخلص *”قمرؔ "* (چاند) بھی انھوں نے ہی دیا۔ چالیس کی دہائی میں فلموں میں قسمت آزمانے کے لیے پونا چلے گئے۔ اس زمانے میں فلم میں دلچسپی لینے والا شخص پونے کی راہ لیتا تھا۔ قمر جلال آبادی کو 1942 میں پنچولی پروڈکشن کے زیر تحت بنے والی فلم” زمیندار” میں پہلی بار گیت لکھنے کا کا موقعہ ملا۔ اس کے بعد وہ تقریبا چار/4 دہائیوں تک ممبئی کی فلمی دینا پر چھائے رہے۔
ایک خوب رو شاعر کے گیتوں میں دل لگی، غم و انبساط، رومان اور گہری معاشرتی معنویت ہوتی تھی1947 میں ان کی فلم ” ملاقات” کا گانا ۔۔ ” دل کس لیے روتا ہے، پیار کی دینا میں، ۔۔۔۔ 1953 مین محمد رفیع اور لتا منگیشکر کا گانا جو فلم ” دو آنسو” کے لیے لکھاتھا۔ بہت مقبول ہوا۔۔۔۔ ” دیکھو میرے سجنا دیکھو مجھے بھول نہ جانا”۔۔ فلم *” ہاوڑا برج”* کےگانے بھی انھوں نے ہی لکھے۔ اس فلم کا گانا ۔۔ *” میرا نام چن چن”* ۔۔ آج بھی لوگوں کی زبان پر ازبر ہے۔ اس گانے کو *گیتا دت* نے گایا تھا۔آشا بھونسلے کا گایا ہوا ان کا گانا ۔۔۔ *” آئیے مہربان بیٹھئے جانِ جاں "*۔۔۔ کو بھی بہت شہرت ملی۔ *قمرؔ جلال آبادی* کے چند مشہور فلمی گیت یہ ہیں:
*” اے چاند بتا مجھ کو کیا اس کا نام ہے پیار”* ( چاند۔ 1944)
*”کیا یہی تیرا پیار ہے”* ( مرزا صاحباں 1947)
*” بدنام نہ ہوجائے محبت کا فسانہ”* (شہید، 1948)
*”وہ پاس رہیں یا دور رہیں "* ( بڑی بہن 1949)
*” ایک پردیسی میرا دل لے گیا”* (پھگن۔ 1958)
*” ڈم ڈم ڈیگا ڈیگا”* ( چھلیا 1960)
*”میں تو ایک خواب ہوں، اس خواب سے تو پیار نہ کر”* ( ہمالیہ کی گود میں)
*قمرؔ جلال آبادی* کا انتقال *٩ جنوری ٢٠٠٣ء* کو ممبئی میں ہوا۔

☀ *ممتاز شاعر قمرؔ جلال آبادی کے یومِ پیدائش پر منتخب اشعار بطورِ خراجِ عقیدت…* ☀

تیرے خوابوں میں محبت کی دہائی دوں گا
جب کوئی اور نہ ہوگا تو دکھائی دوں گا
—
*راہ میں ان سے ملاقات ہو گئی*
*جس سے ڈرتے تھے وہی بات ہو گئی*
—
مرے خدا مجھے تھوڑی سی زندگی دے دے
اداس میرے جنازے سے جا رہا ہے کوئی
—
*کچھ تو ہے بات جو آتی ہے قضا رک رک کے*
*زندگی قرض ہے قسطوں میں ادا ہوتی ہے*
—
*چھوٹی سی بے رخی پہ شکایت کی بات ہے*
*اور وہ بھی اس لئے کہ محبت کی بات ہے*
—
جاتی ہوئی میت دیکھ کے بھی واللہ تم اٹھ کر آ نہ سکے
دو چار قدم تو دشمن بھی تکلیف گوارا کرتے ہیں
—
*تیری ہی روح کا نغمہ ہوں اگر مٹ بھی گیا*
*میں تجھے دوسری دنیا سے سنائی دوں گا*
—
با خبر تھا اک نظر میں دو جہاں لے جائے گا
میری جاں بن کر وہ اک دن میری جاں لے جائے گا
—
*یہ دردِ ہجر اور اس پر سحر نہیں ہوتی*
*کہیں ادھر کی تو دنیا ادھر نہیں ہوتی*
—
دنیا کا ہر نظارہ نگاہوں سے چھین لے
کچھ دیکھنا نہیں ہے تجھے دیکھ کر مجھے
—
یا رب ترے کرم سے یہ سودا کریں گے ہم
دنیا میں پی کے خلد میں توبہ کریں گے ہم
—
میں نے کہا کبھی ہے ستم اور کبھی کرم
کہنے لگے کہ یہ تو طبیعت کی بات ہے
—
*اک دل کے ٹکڑے ہزار ہوئے*
*کوئی یہاں گرا کوئی وہاں گرا*
—
مکاں دیکھا کئے مڑ مڑ کے تا حدِ نظر اپنا
جو بس چلتا تو لے آتے قُفس میں گھر کا گھر اپنا
—
*رفتہ رفتہ وہ ہمارے دل کے ارماں ہو گئے*
*پہلے جاں پھر جانِ جاں پھر جانِ جاناں ہو گئے*

???? *قمرؔ جلال آبادی* ????
*انتخاب : آئی ۔ اے انصاری*