جب نشے کا شعور آتا ہے
بِن پیے بھی سرور آتا ہے
مہ جبینوں کا ہم ادا بن کر
آئنے کو غرور آتا ہے
ہے طبعیت کی سادگی ورنہ
کون تیرے حضور آتا ہے
مجھ کو رونے سے عشق ہے ورنہ
مجھ کو ہنسنا ضرور آتا ہے
خواہشیں پر نکالتی ہیں عدم
سبز شاخوں پہ بور آتا ہے
سیّد عبدالحمید عدم
از:-کُلّیاتِ عدم ص ۱۱۷۱
انتخاب
سفیدپوش
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔