انٹرنیٹ پر یہ قطعہ علامہ اقبالؔ کے نام سے ملتا ہے، جو غلط ہے۔
…..
اللہ سے کرے دور تو تعلیم بھی فتنہ
املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ
ناحق کےلیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ
شمشیر ہی کیا نعرہ تکبیر بھی فتنہ
…
اس قطعے کے حوالے سے کچھ کھوج لگانے میں کامیابی ہوئی اور اس کے اصل خالق تک پہنچ گیا۔ درج بالا قطعے کے حوالے سے عرض ہے کہ یہ قطعہ ہندوستانی ریاست راجستھان کے علاقے مادھوپور، بہیتڑ سے تعلق رکھنے والے شاعر سرفرازؔ بزمی فلاحی کا ہے۔ سرفرازؔ بزمی کی ولادت 20فروری 1949 کو ہوئی۔ ان کا اصل نام سرفراز احمد خان ہے؛ تاہم ادبی حلقوں میں سرفرازؔ بزمی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ سرفراز بزمی نے راجستھان یونیورسٹی جے پور سے گریجویشن فارسی، اردو اور تاریخ کے مضامین میں مکمل کیا۔ انگریزی ادبیات میں ایم اے کی سند، اجمیر یونیورسٹی اجمیر سے حاصل کی۔ بطور مدرس راجستھان میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ سرفرازؔ بزمی کا مذکورہ قطعہ مارچ 1993 میں شعرائے راجستھان کے ایک انتخاب میں جب شائع ہوا تو اس کی صورت کچھ یوں تھی:
جو حق سے کرے دور وہ تدبیر بھی فتنہ
اولاد بھی اجداد بھی جاگیر بھی فتنہ
ناحق کےلیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ
شمشیرتو کیا نعرہ تکبیر بھی فتنہ
سرفرازؔ بزمی فلاحی
(انتخاب قطعات و رباعیات، غوث شریف عارف(مرتبہ) راجستھان اردو اکادمی، جے پور، مارچ 1993)
سرفراز بزمی کے مطابق جب یہ قطعہ ذرا بدل کر مشہور ہوگیا تو انہوں نے بھی اس کی عوامی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نئی صورت کو قبول کرلیا۔ یہ معلوم نہیں کہ کب اور کس وجہ سے اس قطعے کو اقبالؔ کے کھاتے میں ڈال دیا گیا؟ اب بھی انٹرنیٹ پر یہ قطعہ علامہ اقبالؔ کے نام سے ملتا ہے، جو غلط ہے۔
…
تحقیق فرہاد احمد فگار
ان کا تعلق مظفر آباد، آزاد کشمیر سے ہے۔ اردو زبان کی ترویج اور فروغ سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل)، اسلام آباد سے پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔
…..
If you keep away from Allah then education is also a mischief
Property, children, property, also mischief
If you rise for justice, even your arms are a sedition.
What is the arms, the slogan of Takbeer is also a mischief
…
It was a success in finding something regarding this piece and reached its original creator. Regarding the above section, it is said that this part is from the poet Sarfraz Bazmi Welfare, belonging to Madhupur, Behitar, the Indian state of Rajasthan. Sarfraz Bazmi was born on 20 February 1949 His original name is Sarfraz Ahmed Khan; however, in literary constituencies, he is known as Sarfraz Bazmi. Sarfraz Bazmi graduated from Rajasthan University Jaipur in Persian, Urdu and History Completed in articles of. M.A. Certificate in English literature, obtained from Ajmer University Ajmer. Serving as a madrassa of Rajasthan. Sarfraz Bazmi mentioned in a selection of Rajasthan poets in March 1993 when published When it happened, his face was something like this:
The one who is away from the truth, that plan is also a mischief.
Children, ancestors, property, also sedition
If you rise for justice, even your arms are a sedition.
What is the slogan of Takbeer, it is also a mischief
Sarfraz Bazmi Welfare
(Election segments and rebels, Ghous Sharif Arif (Bar) Rajasthan Urdu Academy, Jaipur, March 1993)
According to Sarfraz Bazmi, when this piece became famous a bit, he also accepted the new look while looking at its public popularity. It is not known when and why this part was put in Iqbal's account? Still on the internet this piece is found in the name of Allama Iqbal, which is wrong.
…
Research of Farhad Ahmed Figar
He belongs to Muzaffarabad, Azad Kashmir. Special interest in promoting and promoting Urdu language. Doing PhD from National University of Modern Languages (Namal), Islamabad.

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔