منگل • 6 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

YaadaiNیادیں کہیں چاند راہوں میں کھو گیا کہیں چا…


YaadaiNیادیں

کہیں چاند راہوں میں کھو گیا کہیں چاندنی بھی بھٹک گئی​
میں چراغ وہ بھی بجھا ہوا میری رات کیسے چمک گئی​
​
مری داستاں کا عروج تھا تری نرم پلکوں کی چھاؤں میں​
میرے ساتھ تھا تجھے جاگنا تری آنکھ کیسے جھپک گئی​
​
بھلا ہم ملے بھی تو کیا ملے وہی دوریاں وہی فاصلے​
نہ کبھی ہمارے قدم بڑھے نہ کبھی تمہاری جھجک گئی​
​
ترے ہاتھ سے مرے ہونٹ تک وہی انتظار کی پیاس ہے​
مرے نام کی جو شراب تھی کہیں راستے میں چھلک گئی​
​
تجھے بھول جانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہ ہوسکیں​
تری یاد شاخ گلاب ہے جو ہوا چلی تو لچک گئی​…!

✍…​بشیر بدر