پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کیا وفا و جفا کی بات کریں درمیاں اب تو کچھ رہا بھی…

کیا وفا و جفا کی بات کریں
درمیاں اب تو کچھ رہا بھی نہیں
…
آج برصغیر کی بے باک صحافی ،کالم نگار ، ادیبہ ، افسانہ نگار، ڈرامہ نگار اور شاعرہ زاہدہ حناؔ کا یومِ پیدائش ہے۔
October 05, 1946
۔۔۔۔۔
جانتی ہوں کہ وہ خفا بھی نہیں
دل کسی طور مانتا بھی نہیں
کیا وفا و جفا کی بات کریں
درمیاں اب تو کچھ رہا بھی نہیں
درد وہ بھی سہا ہے تیرے لیے
میری قسمت میں جو لکھا بھی نہیں
ہر تمنا سراب بنتی رہی
ان سرابوں کی انتہا بھی نہیں
ہاں چراغاں کی کیفیت تھی کبھی
اب تو پلکوں پہ اک دیا بھی نہیں
دل کو اب تک یقین آ نہ سکا
یوں نہیں ہے کہ وہ ما بھی نہیں
وقت اتنا گزر چکا ہے حناؔ
جانے والے سے اب گلہ بھی نہیں
۔۔۔۔۔۔۔