یہ زمین کی حقیقی تصویر ہے۔ یہ تصویر ناسا کے کیوروسٹی روور نے جنوری 2014 کو سیارہ…


یہ زمین کی حقیقی تصویر ہے۔ یہ تصویر ناسا کے کیوروسٹی روور نے جنوری 2014 کو سیارہ مریخ کی سطح سے اپنے ماســــٹ کیم کیمرے کا اسـتعمال کرتے ہوئے لی تھی۔ ناسا ماہرین کہہ رہے ہیں کہ جس وقت یہ تصویر لی گئی اس وقت مریخ زمین سے تقریباً 160 ملین کلومیٹر دور تھا۔۔۔۔۔، اس چھوٹے سے روشن نقطے کو غور سے دیکھیں۔ یہ زمین ہے۔ یہاں طاقتور غریبوں پر ظلم کرتا ہے، طاقتور اپنی طاقت کمزوروں کے خلاف استعمال کرتا ہے اور جس کو موقع ملتا ہے وہ اپنے مخالف کے خلاف اســـتعمال کرتا ہے۔ یہ وہی چھوٹا سا نقطہ ہے جہاں لوگ زمین، سرحدوں، نســــــل، دولت، طاقت اور دیگر بے شمار چیزوں پر لڑتے ہیں۔

اس نقطے کو دوبارہ دیکھیں۔ یہاں سے آپ کوئی سرحد نہیں دیکھ سکتے۔آپ پاکستان، انڈیا، امریکہ، روس، چین، فلســطین، اســرائیل یا کوئی اور ملک نہیں دیکھ سکتے یہاں سے صرف نقطہ نظر آتا ہے آپ امیر، غریب، طاقتـــور یا بے اختیار کو نہیں دیکھ سکتے۔ آپ ان تقسیموں میں سے کسی کو نہیں دیکھ سکتے جس پر ہم لڑتے ہیں۔ آپ صرف ایک چھوٹا سا نقطہ دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کائنات سے اس چھوٹے سے "نقطے” کو ہٹا دیں، تو کائنات پر کتنا فرق پڑے گا؟ اسے دوبارہ دیکھو – یہ کتنا چھوٹا ہے، یہ کتنا اکیلا اور تنہا ہے کس قدر اندھیرے میں گھرا ہوا ہے۔، یہ چھوٹا سا نقطہ ہماری پوری دنیا ہے، لیکن کائنات کی وسعتوں میں اسکی کوئی اوقات نہیں ہے خود دیکھ لیں۔ یہ بالکل حقیقی تصویر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!

تحریر Tehsin Ullah Khan











Source