منگل • 6 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

YaadaiNیادیں لکھ دیا اپنے در پہ کسی نے اس جگہ پی…


YaadaiNیادیں

لکھ دیا اپنے در پہ کسی نے اس جگہ پیار کرنا منع ہے
پیار اگر ہو بھی جائے کسی کو اس کا اظہار کرنا منع ہے

ان کی محفل میں جب کوئی جائے پہلے نظریں وہ اپنی جھکائے
وہ صنم جو خدا بن گئے ہیں ان کا دیدار کرنا منع ہے

جاگ اٹھے تو آہیں بھریں گے حسن والوں کو رسوا کریں گے
سو گئے ہیں جو فرقت کے مارے ان کو بیدار کرنا منع ہے

ہم نے کی عرض اے بندہ پرور کیوں ستم ڈھا رہے ہو یوں ہم پر
بات سن کر ہماری وہ بولے ہم سے تکرار کرنا منع ہے

سامنے جو کھلا ہے جھروکہ کھا نہ جانا قتیلؔ ان کا دھوکا
اب بھی اپنے لیے اس گلی میں شوق دیدار کرنا منع ہے…!

✍…قتیلؔ شفائی