منتخب غزلیں
جو یہ کہتے ہیں کہ ہر حال میں خوش ہیں ہم تم ان کے …
جو یہ کہتے ہیں کہ ہر حال میں خوش ہیں ہم تم
ان کے دل میں بھی مقدر کا گلہ ہوتا ہے
——
عندلیب شادانی کا یوم پیدائش
(پیدائش: 1 مارچ، 1904ء- وفات: 29 جولائی، 1969ء)
——
منتخب کلام
——
دیر لگی آنے میں تم کو شکر ہے پھر
آس نے دل کا ساتھ نہ چھوڑا ویسے ہم گھبرائے تو
——
دل پر چوٹ پڑی ہے تب تو آہ لبوں تک آئی ہے
یوں ہی چھن سے بول اٹھنا تو شیشہ کا دستور نہیں
——
میں نگاہ سے دل کا مدعا سمجھتا ہوں
آؤ میں تمہیں چھیڑوں اور معذرت چاہوں
——
میں نے مانا تمہیں کچھ مجھ سے سروکار نہ تھا
جاتے جاتے مجھے کیوں تم نے پلٹ کر دیکھا
——
جو یہ کہتے ہیں کہ ہر حال میں خوش ہیں ہم تم
ان کے دل میں بھی مقدر کا گلہ ہوتا ہے
——
عشق سے ہوتا ہے آغاز حیات
اس سے پہلے زندگی الزام ہے… More



