منتخب غزلیں
چشم پوشی تری ساقی ہے قیامت کی کھکھیڑ کھول دے چشمِ…
چشم پوشی تری ساقی ہے قیامت کی کھکھیڑ
کھول دے چشمِ مروت درِ میخانہ نہ بھیڑ
مغبچوں کی خلشِ یاس ہے کانٹوں کی ابھیڑ
جامِ بے بادہ سے کہتے ہیں کہ رندوں کو نہ چھیڑ
دستِ بے جام سے کہتے ہیں کلیجوں کو نہ مل
(محسن کاکوروی)


