منتخب غزلیں
کو ئی مجھ کو ایسی دلیل دے !! کہ میں توڑ کر ترے نق…
کو ئی مجھ کو ایسی دلیل دے !!
کہ میں توڑ کر ترے نقش
آنکھ کی پُتلیوں سے مٹا سکوں
کو ئی مجھ کو ایسی دلیل دے !!
کہ میں دل سے تری
عمر بھر کی رفاقتوں کو مٹا سکوں
کو ئی مجھ کو ایسی دلیل دے !!
کہ میں عمر بھر تیری یاد کا
کوئی جشن ہی نہ منا سکوں
جو نہیں تو پھر ۔ ۔ میرے ہمنوا !
مجھے یاد کر، مجھے یاد آ….!!!


اشعار
آنکھوں کے اشتعال میں گم ہو گیا وجود
برجستہ انتشار سے بچنا پڑا اسے
بیگانگی کی راہ بھی کتنی عجیب ہے
اپنی بقا میں خود سے ہی لڑنا پڑا اسے
Wah -bohat khoob.
بہت اعلٰی