منتخب غزلیں

ئے سال کی سچی نظم – مسعود عابد اکیلوی جانے کتنے ہ…

ئے سال کی سچی نظم – مسعود عابد اکیلوی

جانے کتنے ہی برس بیت گئے
ہر نئے سال کی آمد سے ادھر
اپنے اس پیارے وطن کی خاطر
میں نے کچھ گیت لکھے تھے
اور نظمیں بھی لکھی تھیں کئی یکجہتی پر
امن کے خواب بھی دیکھے تھے کئی

سال جب ختم ہوا
خواب سب چُور ہوئے
اور مجھ کو یہ لگا
میرا دیکھا یا لکھا
سب کا سب جھوٹ ہی تھا!

پھر نئے سال پہ دہراتا ہوں اپنا وہ عمل
ہے دعا میرے خدا ! اب کے برس
امن کے خواب کی تعبیر بھیانک نہ بنا
میرے گیتوں کو فقط گیت ہی رکھ
ان کو نوحہ نہ بنا
ہے دعا میرے خدا ! اب کے برس
مجھ کو جھوٹا نہ بنا !!!

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/