منتخب غزلیں

شرم آنکھوں سے ‘ رخ سے حیا لے گئی جانے تہذیبِ نو او…

شرم آنکھوں سے ‘ رخ سے حیا لے گئی
جانے تہذیبِ نو اور کیا لے گئی
…..
زبیر الحسن غافلؔ کا یومِ وفات
26؍جنوری 2021
نام زبیر الحسن اور تخلص غافلؔ ہے۔ 07؍جنوری 1944ء کو صوبہ بِہار میں پیدا ہوئے۔ والد ظہور الحسن حسنؔ بھی شاعر تھے۔ 26؍جنوری 2021ء کو پٹنہ میں انتقال کر گئے۔
منتخب کلام

غمِ جہاں ہو رُخِ یار ہو کہ دستِ عدو
سلوک جِس سے کیا ہم نے عاشقانہ کیا
……
شرم آنکھوں سے رخ سے حیا لے گئی
جانے تہزیب نَو اور کیا لے گئی
اب بچا ہی ہے کیا آشیاں میں مرے
چند تنکتے تھے وہ بھی ہوا لے گئی
گردشِ وقت کے دیکھیے تو ستم
ذہن انسان سے خوئے وفا لے گئی
اس قدر تیز آندھی حوادث کی تھی
سر سے آنچل بدن سے ادا لے گئی
رنگ پھولوں میں بھرے نسیم بہار
تیرے عارض کرنگ چرا لے گئی
زرد پتے بھی تھے رونق گلستاں
باد صرصر انہیں کیوں اڑا لے گئی
……..
بھولے سے نگاہ جب سوئے بام اٹھی تھی
تے اتنا ہی یاد ہے کہ کوئی بجلی گری تھی
کل شام لے گئی تھی مجھے بے خودی جہاں
یادوں کی اس گلی میں بڑی بھیڑ لگی ہے
دیوار دل پہ آج بھی ہلکا سا داغ ہے
شاید کبھی یہاں تری تصویر ٹنگی تھی
غافلؔ کے لبوں پر تو ہنسی دیکھتی ہم نے
کچھ لوگ مگر کہتے ہیں آنکھوں میں نمی تھی
………………


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/