منتخب غزلیں

شرمیلی چُھوئی مُوئی عجب موہنی سی تھی ندّی یہ گاؤں…

شرمیلی چُھوئی مُوئی عجب موہنی سی تھی
ندّی یہ گاؤں میں تھی تو کتنی بھلی سی تھی

صحرا بھی تھا اداس، سمندر بھی تھا خموش
لیکن وہی جنوں، وہی دیوانگی سی تھی

پانی کے انتظار میں خالی گھڑے کے پاس
کچھ شوخ شوخ

رنگ تھے کچھ دل کشی سی تھی

سوکھی ہوئی ندی کو سمندر کی تھی تلاش
اس خواہشِ فضول میں کیا سادگی سی تھی

ہونٹوں سے گر رہے تھے وفاؤں کے آبشار
لیکن دلوں میں گردِ کدورت جمی سی تھی

دریائے غم میں شہر کا ہر فرد غرق تھا
ساحل کے آس پاس فضا ماتمی سی تھی

اس شخص سے شمیم کا رشتہ عجیب تھا
کچھ دشمنی کا رنگ تھا کچھ دوستی سی تھی

(شمیم فاروقی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/