منتخب غزلیں
ہم لڑیں امریکیوں کی جنگ کیوں اور کریں اپنی زمیں خُ…

ہم لڑیں امریکیوں کی جنگ کیوں
اور کریں اپنی زمیں خُوں رنگ کیوں
اور کریں اپنی زمیں خُوں رنگ کیوں
روشنی کے ہم تو خود ہیں مُنتظِر
روشنی پر ہم اُٹھائیں سنگ کیوں
اے سِتم گر تُو نے سوچا ہے کبھی
تُجھ سے ہے ساری خُدائ تنگ کیوں
امن و آزادی کے ہم تو ہیں نقیب
ہوں کِسی غاصِب سے ہم آہنگ کیوں۔۔۔!
حبیب جالبؔ


