منتخب نظمیں
”پاسورڈ“ محبت کے نگر میں سرخ پھولوں سے مہکتے سب…

”پاسورڈ“
محبت کے نگر میں
سرخ پھولوں سے مہکتے
سبز موسم کی
نویلی خواھشوں میں بھیگتے
سرشار جذبوں سے نکلتی
ابشاروں میں گھری وادی کے اندر
داخلے کے واسطے
در کھلنے کا اسمِ اعظم ھے;
وھی اِک نام
تیرا نام , تیرا نام
”ناصرہ زبیری“
