منتخب غزلیں
YaadaiNیادیں کوئی داغ ہے مرے نام پر کوئی سایہ می…
YaadaiNیادیں کوئی داغ ہے مرے نام پر
کوئی سایہ میرے کلام پر یہ پہاڑ ہے مرے سامنے
کہ کتاب منظر عام پر کسی انتظار نظر میں ہے
کوئی روشنی کسی بام پر یہ نگر پرندوں کا غول ہے
جو گرا ہے دانہ و دام پر غم خاص پر کبھی چپ رہے
کبھی رو دیے غم عام پر ہے منیرؔ حیرت مستقل
میں کھڑا ہوں ایسے مقام پر…! ✍…منیرؔ نیازی




