منتخب غزلیں

” مناجات ” یا رب تیرے بندے ہیں دعا مانگ رہے ہیں …

” مناجات "

یا رب تیرے بندے ہیں دعا مانگ رہے ہیں
جو تیرا بنا دے وہ ادا مانگ رہے ہیں

ہے غم کی کڑی دھوپ میں سائے کی ضرورت
تجھ سے تیری رحمت کی گھٹا مانگ رہے ہیں

دے آج کے ظالم کے لئے زندگی ان کو
جو ظلم سے گھبرا کے قضا مانگ رہے ہیں

اسلام کا دشمن سے دفاع کیسے کریں ہم
پھر دبدبہء شیر خدا مانگ رہے ہیں

اغیار کو لے جائے جو تنکوں سا اڑا کر
ایمان کی طوفانی ہوا مانگ رہے ہیں

ہم پر یہ مصیبت کا زمانہ ہے الٰہی
پھر طاقت تسلیم و رضا مانگ رہے ہیں

(رضا جونپوری)

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/