منتخب نظمیں

ماہ رمضان کی برکت ۔۔۔ زیب النساء زیبی رمضان کا م…

ماہ رمضان کی برکت ۔۔۔ زیب النساء زیبی

رمضان کا مہینہ، ہے آبشار ِ رحمت
پیہم عبادتوں کی رکھنی ہے اس میں حرمت

اعمال ِ بد کی تم کو ،ہے مغفرت کی حاجت
توبہ کرو برابر ، کرتے رہو سخاوت

روزے کی برکتوں سے ، ہے ہر عمل
عبادت پر ہیز جھوٹ سے ہو ، ہو جاے ترک ِ غیبت

پا س ِ حقوق ِ انساں ،ہے مومنوں کی جنت
انسان سے محبت، یہ ہے بڑی عبادت

رکھے جو دل سے روزہ ، رکھے وہ پاک خود کو
پاے گا حشرمیں وہ سرکار کی شفاعت

ایمان و اتقا سے رکھتا ہے جو بھی روزے
کھلتی ہے بس اُسی پر رمضان کی فضیلت

ہر جہل کو مٹا کر ،ملنا ہے صاف دل سے
روزے کی بخششوں میں ، باطن کی ہے طہارت

دوزخ کی آگ سے گر تم بچنا چاہتے ہو
جتنی بھی کر سکو تم کرتے رہو عبادت

توبہ کرو خطا سے ،مانگو دعا خدا سے
جو رات قدر کی ہے ،اس کی بڑی ہے عظمت

نفس ِ بہیمی سے ہو ،ہر ایک لمحہ توبہ
امت کے واسطے ہے ،جنت کی یہ بشارت

پڑھیے سبھی نمازیں اور معتکف بھی رہیے
کلمہ تو مومنوں کی، ہے مغفرت کی صورت

ہمدردی و محبت کا ،درس ہے اسی میں
احساس ِ غم گساری، اس ماہ کی فضیلت

روزہ کشائیوں کا تم کو اجر ملے گا
تسکین ِ قلب ہوگی اور رزق میں بھی برکت

ستر ہزار راتوں سے , ہے یہ رات افضل
یہ قدر کی جو شب ہے، ہے بس شب ِ عبادت

ہے اعتکاف گویا ، پیہم طواف ِ کعبہ
ہے یہ حدیث ِ آقا، منقول ہے روایت

رشوت کا ،خود سری کا ،غصے کا ، نفرتوں کا
زیبی ؔحساب ہو گا ،جب آئےگی قیامت


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/