منتخب غزلیں
تُو نے کُچھ بھی نہ کہا ہو جیسے میرے ہی دِل کی صَد…

تُو نے کُچھ بھی نہ کہا ہو جیسے
میرے ہی دِل کی صَدا ہو جیسے
یُوں تِری یاد سے جِی گَھبرایا
تُو مُجھے بُھول گیا ہو جیسے
اِس طَرح تُجھ سے کئے ہیں شِکوے
مُجھ کو اَپنے سے گِلا ہو جیسے
یُوں ہر اِک نَقش پہ جُھکتی ہے
جَبِیںتیرا نَقشِ کَفِ پا ہو جیسے
تیرے ہونٹوں کی خَفی سی لَرزِش
اِک حَسِیں شعر ہُوا ہو جیسے۔۔۔!
شاعر:صوفی غلام مصطفیٰ تبسمؔ
آواز خواں: استاد غلام علی خاں

