منتخب غزلیں

غمِ حیات ملا فکر و آگہی بن کر جو اپنی ش…

غمِ حیات ملا فکر و آگہی بن کر
جو اپنی شے تھی ملی مجھ کو زندگی بن کر

خود اپنی ذات میں ہے زخمِ زندگی بن کر
اب آدمی بھی ہراساں ہے آدمی بن کر

اس ایک شخص کو چاہا تھا ٹوٹ کر میں نے
جو میرے پاس سے گزرا ہے اجنبی بن کر

اس آرزو کی امانت سنبھال کر رکھو
وہ آرزو جو رہے دل میں تشنگی بن کر

جہاں جہاں بھی تری یاد ساتھ ساتھ گئی
قدم قدم پہ ملی دھوپ چاندنی بن کر

(شبنم نقوی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/