منتخب غزلیں

دل کی دنیا ہے مصیبت سے بھری رہتی ہے پھر بھی ہر …

دل کی دنیا ہے مصیبت سے بھری رہتی ہے
پھر بھی ہر شاخ تمنا کی ہری رہتی ہے

جانے کب آ کے وہ دروازے پہ دستک دے دے
زندگی موت کی آہٹ سے ڈری رہتی ہے

خواب میں بھی نہیں دیکھا کبھی چہرہ اس کا
دل کے آئینے میں سنتے ہیں پری رہتی ہے

میں سکندر ہوں، نہ صوفی، نہ قلندر یارو
پھر بھی روشن مری آشفتہ سری رہتی ہے

ایک ہی پل میں پلٹتی ہے لکیروں جیسی
جیسے ہر سانس ہتھیلی پہ دھری رہتی ہے

(خواجہ جاوید)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/