بلاگ

انسانی زندگی اور Gaussian_curve – محمد نعمان کاکاخیل

گاؤسی وکر (Gaussian curve) ہے۔ یہ وکر کیا ہے؟ یہ گھنٹی کی شکل کا ایک گراف ہے جو نیچے ایک نقطہ آغاز سے شروع ہوتا ہے۔ ایک نقطہ عروج تک پہنچتا ہے اور پھر دوبارہ نیچے آنا شروع ہو جاتا ہے اور اپنے اختتام کو پہنچ جاتا ہے۔

فطرت کے قوانین اور اصولوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بہت سارے قوانین گاؤسی وکر کے مطابق کام کرتے ہیں-
سب سے پہلے انسانی زندگی کی مثال لیں۔ انسانی زندگی کا آغاز ہوتا ہے جس کی اس وکر کے نقطہ آغاز کے ساتھ مماثلت ہے۔ اپنی زندگی کے مختلف مراحل سے گزر کر جوانی تک پہنچتا ہے جو وکر کے نقطہ عروج کے ساتھ مماثل ہے۔ اس کے بعد واپس نیچے کی طرف سفر شروع ہوتا ہے اورایک مقام پر ختم ہو جاتا ہے۔ سائنس میں نقطہ عروج کی بہت اہمیت ہے۔ کسی سائنسی تجربے کی بہت ساری خصوصیات اس نقطہ عروج اور گھنٹی کی اس چوڑائی کے ساتھ وابستہ ہے۔ کئی سارے سائنسی تجربات کے اندر وکر کے اس نقطہ عروج کو ڈھونڈھا جاتا ہے کیوں کہ یہ کسی سسٹم کے بارے میں بہت سارے راز فاش کر سکتا ہے اور ایک نئی تحقیق کی راہیں کھولنے کی طاقت رکھتا ہے۔ ایسے ہی انسانی زندگی کے اندر نقطہ عروج (یا جوانی) کو آئیڈیل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ تمام اشتہاروں میں نوجوان اداکاروں کی تصویروں کو دکھایا جاتا ہے۔ لہٰذا یہ نقطہ عروج سائنس کے علاوہ عام زندگی کے اندر بھی دلچسپی کا حامل ہے۔

یہی وکر امکانات (Probability) کے بارے میں بھی معلومات مہیا کرتا ہے اور انسانی آبادی کے اندر بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کے تناسب کو اس کے ذریعے دکھایا اور بیان کیا جا سکتا ہے۔ یہی وکر ٹیکنیکل سٹاک مارکیٹ کے اندر بھی مستعمل ہے جہاں اس کے اندر تھوڑا رد و بدل سٹاک مارکیٹ کے اندر شئیرز کے اتار چھڑاؤ کا مظہر ہے۔

انسانی زندگی سے ہٹ کر ہر جاندار و بے جان شے کی زندگی بھی اسی وکر کے مطابق چلتی ہے۔ نقطہ آغاز، پھر بڑھتے بڑھتے نقطہ عروج اور پھر اختتام۔ فرق اتنا ہے کہ کچھ چیزوں کا نقطہ عروج بہت جلد پہچ جاتا ہے جب کہ کچھ چیزوں پر صدیاں بیت جاتی ہیں۔ البتہ آغاز، عروج اور اختتام سب کے اندر یکساں ہے۔

محسوس ایسے ہوتا ہے کہ فطرت کے بہت سارے قوانین سائنس کے کچھ بنیادی مساواتوں اور اصولوں کے اوپر کام کرتے ہیں۔ موجودہ دور کے اندر ان عام مستعمل مساواتوں اور گرافوں کو سیکھنا ضروری ہے۔ ایک طرف یہ ہمیں بہت ساری معلومات ایک چھوٹے گراف کے اندر مہیا کرتا ہے تو دوسری جانب ان مساواتوں کو گہرائی اور گھیرائی کے ساتھ سمجھنے والے فطرت کے بہت سارے قوانین سمجھنے کے ساتھ ساتھ جدید دنیا کے بہت سارے معاشی، معاشرتی، انسانی، اور عمرانیاتی مسائل اور نمبرز کے سمجھ جاتے ہیں اور اپنے مستقبل کی پالیسیاں اس کے مطابق مرتب کرتے ہیں۔ اور یہی لوگ ہیں جو دنیا پر حکمرانی کرنے کے بعد ستاروں پر کمندیں ڈالنے کے لئے کوشاں ہوتے ہیں۔

Facebook comment

Facebook comment




بشکریہ

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/