منتخب غزلیں
یہ زندگی ہے کہ آسیب کا سفر ہے میاں چراغ لے کے نک…

یہ زندگی ہے کہ آسیب کا سفر ہے میاں
چراغ لے کے نکلنا بڑا ہنر ہے میاں
پتہ چلے جو محبت کا درد لے کے چلو
مرے مکاں کی گلی کتنی مختصر ہے میاں
نہائیں گی مری ضو میں ہزار ہا صدیاں
میں وہ چراغ نہیں ہوں جو رات بھر ہے میاں
تمہاری رات پہ اتنا ہی تبصرہ ہے بہت
مکیں اندھیرے میں ہیں چاندنی میں گھر ہے میاں …




