عکسِ خیال

بھول جانا بھی ، اُسے یاد بھی کرتے رھنا اچھا لگتا ھ…

بھول جانا بھی ، اُسے یاد بھی کرتے رھنا
اچھا لگتا ھے ، اسی دھن میں بکھرتے رھنا

ھجر والوں سے ، بڑی دیر سے سیکھا ھم نے
زندہ رھنے کے لیے ، جاں سے گزرتے رھنا

کیا کہوں ، کیوں میری نیندوں میں خلل ڈالتا ھے
چاند کے عکس کا ، پانی میں اترتے رھنا

میں اگر ٹوٹ بھی جاؤں تو ، پھر آئینہ ھُوں
تم میرے بعد ، بہر طور سنورتے رھنا

گھر میں رھنا ھے تو ، بکھرتے ھُوئے سائے چن کر
زخم دیوار و در و بام کے ، بھرتے رھنا

شام کو ، ڈوبتے سُورج کی ھے عادت "محسن”
صُبح ھوتے ھی ، میرے ساتھ اُبھرتے رھنا

"محسن نقوی”


بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/