افسانے

یہ ملک واقعی کمال ہے! تعلیم پہلے ہی سانسیں گن رہی ہے، مگر ہم نے سوچا کیوں نہ ایک…

یہ ملک واقعی کمال ہے! تعلیم پہلے ہی سانسیں گن رہی ہے، مگر ہم نے سوچا کیوں نہ ایک اور تہوار ڈال کر اسے مکمل آرام دے دیا جائے۔ اندرون سندھ کی طرح تعلیم کو ایک غیر ضروری عمل قرار دے کر بچوں لاشعور رکھ کر ہمیشہ کے لیئے ہی اپنا غلام بنا لیا جائے۔ بسنت پر پچیس سال پرانی پابندی اب یادوں کا حصہ بن گئی ہے۔ وہ جانیں، وہ بجلی کے نظام، وہ حادثے سب شاید پرانی فائلوں میں دب گئے۔
اب خوشی دگنی ہے کیونکہ بسنت کے ساتھ ہفتہ اتوار بھی شامل ہیں۔ یعنی پانچ دن کی چھٹیاں۔ جب سے موبائل آئے ہیں پڑھائی ویسے ہی مشکل لگتی تھی بچوں کو، اب کم از کم تسلسل کا جھنجھٹ بھی ختم۔
کہا جا رہا ہے کہ بسنت سے معیشت چلے گی؛ پتنگ بکے گی، ڈور بکے گی، بازار گرم ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ اس پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں مگر یہ خرچ پیداواری نہیں ہوتا، یہ پیسہ نہ نئی صنعت بناتا ہے، نہ مستقل روزگار پیدا کرتا ہے، نہ معیشت کو آگے لے جاتا ہے۔ چند دن کی خرید و فروخت ہوتی ہے پھر سب کچھ ویسے کا ویسا۔ معیشت مضبوط تب ہوتی ہے جب سرمایہ تعلیم، ہنر اور کاروبار میں لگے، نہ کہ ڈور اڑانے میں۔
اصل مسئلہ شاید اس سے بھی گہرا ہے۔ ہماری قوم اسراف کی بیماری میں مبتلا ہے۔ کھلے خرچے، شاہ خرچیاں اور وقتی نمائش۔ دوسری طرف یہ حالت ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ بھوکے ہیں، نوکریاں نہیں، روزگار کے مواقع ختم ہو رہے ہیں۔ ایک طرف چند دن کی تفریح پر لاکھوں اور کروڑوں جبکہ دوسری طرف دو وقت کی روٹی کے لیئے جدوجہد
اور یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مسلم امہ شدید بحران سے گزر رہی ہے۔ فلسطینی تاریخ کے بدترین حالات میں ہیں، روزانہ جانیں جا رہی ہیں، گھر مٹ رہے ہیں اور ہم ایک غیر پیداواری اور ماضی میں جان لیوا ثابت ہونے والے تہوار پر جشن منا رہے ہیں۔ سوال یہ نہیں کہ خوشی منانا غلط ہے، سوال یہ ہے کہ ترجیحات کہاں کھڑی ہیں۔
یہ سب دیکھ کر رومن سلطنت یاد آتی ہے۔ جب حکمران عوام کو روٹی کم اور تماشے زیادہ دیتے تھے تاکہ لوگ اصل مسائل بھول جائیں۔ کھیل اور میلے تو تھے، مگر مقصد توجہ ہٹانا تھا۔
ہم نے بھی شاید وہی ماڈل اپنا لیا ہے۔ معیشت، تعلیم، روزگار اور امت کا درد بعد میں۔ پہلے پتنگ، ڈور اور رنگین آسمان۔
آخر میں ایک سادہ سا سوال؛ ہماری غیرت، وقار، ایمان اور یکجہتی کہاں کھو گئی؟

منتخب


Source

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/