منتخب غزلیں

نفس در نفس آرزوئے محمدؐ نظر در نظر عکسِ روئے محم…

نفس در نفس آرزوئے محمدؐ
نظر در نظر عکسِ روئے محمدؐ

وہ مینارۂ نور بن کر رہا ہے
نظر اُٹھ گئی جس کی سوئے محمدؐ

کس امید پر جی رہے ہیں وہ آخر
نہیں ہے جنہیں آرزوئے محمدؐ

سماوات کی وسعتیں گرد پا ہیں
مجھے لے اُڑی جستجوئے محمدؐ

مجھے فخر ہے اپنی واماندگی پر
ضعیفوں پہ شفقت ہے خوئے محمدؐ

امنڈنے لگیں رحمتوں کی گھٹایئں
کھلے گیسوئے مشکبوئے محمدؐ

ستاروں کی پلکیں جھپکنے نہ پایئں
زباں پر رہے گفتگوئے محمدؐ

بہار اک زمانے سے ہے دل گرفتہ
نسیمِ دل افروزِ کوئے محمد

(بہار کوٹی)

المرسل :-: ابوالحسن علی (ندوی)

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/