مختصر کہانیاں
100لفظوں کی کہانی (حقیقت)

چھ کاریں، بارہ موٹر سائیکل ، لاتعداد ہیرے کی انگوٹھیاں، ان گنت گفٹ وائوچرز۔۔۔۔!
اکثرناقدین پروگرام کو کامیاب قرار دے رہے ہیں۔
اتنی بڑی رمضان نشریات پہلے کبھی نہیں ہوئیں۔
لوگوں کا ایک ہجوم ہوتاہے ۔ تحائف کے لیے چھینا جھپٹی ۔
متنازعہ باتیں ، بے ہنگم اٹھنا بیٹھا، ہنسی ٹھٹھول۔۔۔
بے تکے سوالات، جگت بازیاں ، علماء کی اونچی مسند پہ مسکراہٹیں، جانوروں کے سٹیج پہ ڈھیر،
یہی تو پروگرام کی کامیابی کی علامات ہیں یار۔۔۔!
تمہارا چینل اتنا کامیاب پروگرام کر رہا تم پھر بھی اُداس ہو؟
چھ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔کامیاب پروگرام کا مددگار اُداسی سے بولا۔
[button color=”orange” size=”medium” link=”http://” icon=”” target=”false”]سید شاہد عباس[/button]


