منتخب غزلیں

وہ بدنصیب ہیں جنہیں غم ناگوار ہے غم تو دلیلِ رح…

وہ بدنصیب ہیں جنہیں غم ناگوار ہے
غم تو دلیلِ رحمتِ پروردگار ہے

غنچے ہیں،گل ہیں،سبزہ ہے،ابرِ بہار ہے
سب جمع ہو چکے ہیں، ترا انتظار ہے

آگے جبینِ شوق تجھے اختیار ہے
یہ دیر ہے، یہ کعبہ ہے، یہ کوئے یار ہے

الفاظ میں نہ ڈھونڈ مری بے قراریاں
اے بے خبر!! زباں نہیں، دل بے قرار ہے

تازہ ہیں جن کے دل وہ مطیعِ خزاں نہیں
ہم جس طرف نگاہ اٹھا دیں، بہار ہے

اے دوست آ بھی جا، کہ میں تصدیق کر سکوں
سب کہہ رہے ہیں آج فضا خوشگوار ہے

یہ بھی بجا کہ دل کو ہے مایوسی تمام
یہ بھی غلط نہیں، کہ نترا انتظار ہے

ننگ- چمن تھا میرا نشیمن سو مٹ گیا
اب واقعی بہار ، مکمل بہار ہے

اے محتسب!! عذابِ جہنم بجا مگر
اک چیز اور رحمتِ پروردگار ہے

صبر و شکیب عشق کی اب خیر ہو خمار
اب وہ بھی ساتھ ساتھ مرے بے قرار ہے

(خمار بارہ بنکوی مرحوم)

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/